وزیراعظم نواز شریف سے فریزلینڈ کمپینا کے گلوبل سی ای او کی ملاقات
پاکستان میں دودھ کی صنعت کی ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال
بدھ 1 فروری 2017 23:00
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ میں پُرامید ہوں کہ اس شراکت داری کی بدولت پاکستان کے صارفین کو ایسی مصنوعات میسر آئیں گی جو ناصرف اُن کی قوت خرید میں بھی ہونگی بلکہ غذائیت سے بھرپور ہائی کوالٹی بھی ہونگی۔
پاکستان کے لاکھوں ڈیری فارمرز کی فلاح و بہبود ہمیشہ سے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل رہی ہے۔مجھے یقین ہے کہ یہ شراکت داری ہمارے ڈیری فارمرز کو طویل مدت میں مثبت نتائج دے گی۔ رولف یوسٹن نے کہا ’اینگرو کے ساتھ شراکت داری ہمارے وژن 2020کی جانب ایک قدم ہے ۔ میری کوشش ہے کہ میں حکومت پاکستان، اینگرو فوڈز اور اینگرو کارپوریشن کے ساتھ مل کر ڈیری فارمرز کی فلاح اور سیکٹر کی بہتری کے لئے کام کروں تاکہ پاکستان کے صارفین کوصحت مندانہ غذائی مصنوعات میسر آسکیں۔اس کے علاوہ فریز لینڈ احکام ِبالا کے ساتھ دودھ کی مصنوعات کی درآمد اور برآمد پرلاگو ٹیکس اور ڈیوٹیز پر برابری کے لئے بھی کام کرنا چاہتی ہے تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک اچھا مسابقتی ماحول میسر آسکے جس کے نتیجے میں صارفین کو غذائیت سے بھرپور دودھ کی مصنوعات حاصل ہوسکیں۔باہمی گفتگو میں ڈیری سیکٹر پر صوبائی اور فیڈرل سطح پر لاگوفوڈ ٹیکسز بھی زیر بحث لائے گئے اس کے علاوہ کُھلے دودھ کو ریگولیٹ کرنے پر بھی بات کی گئی کیونکہ کُھلے دودھ میں پائے جانے والے مضر صحت اجزا ء اور ملاوٹ کی وجہ سے عوام کو خراب دودھ پینے کو ملتا ہے۔ اس لئے ایسے قوانین کو متعارف کروانے کی ضرورت پر بات کی گئی تاکہ لوگوں کو پینے کے لئے خالص دودھ مل سکے۔ فریز لینڈ کمپینا دنیا میں دودھ کا کاروبار کرنے والی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے ۔ 19000ڈیری فارمرز فریز لینڈ کمپینا کے پارٹنر ہیں اور اس کا سالانہ آمدنی11ارب ڈالر سے زیادہ ہے ۔فریز لینڈ کمپینا 22000 نفوس پر مشتمل افرادی قوت کے ساتھ دنیا کے 32سے زائد ممالک میں آپریٹ کرتی ہے اور 100سے زائد ممالک کے کروڑوں صارفین کمپنی کی مصنوعات سے مستفید ہوتے ہیں۔ کمپنی کے عالمی شہرت کے حامل برینڈز صارفین کی غذائی ضروریات کو کئی متفرق مصنوعات کے زریعے پورا کرتے ہیں جن میں پنیر، پینے کا دودھ، شیر خوار نیوٹریشن،دہی، ڈزرٹ اور مکھن شامل ہیں۔ کمپنی کے کچھ جانے مانے برینڈز کے نام فرِیسکو،فریسین فلیگ،پِیک،ڈچ لیڈی،آلاسکا اور رینبوہیں۔دسمبر 2016میں اینگرو کارپوریشن نے فریز لینڈ کمپینا کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کیا جس کے تحت اینگرو فوڈز کے 51فیصد شیئرز فریز لینڈ کمپینا نے خرید لئے۔اینگرو فوڈز پاکستان میں ایک دہائی سے صارفین کو دودھ کی عمدہ مصنوعات فراہم کررہی ہے۔اس کے چند شہرت یافتہ برینڈز اولپرز ، ترنگ ، اُموراور اُمنگ ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.