یوایم ٹی کے طلبہ کااعزاز،ورلڈکمپیوٹنگ پروگرام کافائنل کھیلنے امریکہ جائینگے

طلبہ نے یوایم ٹی اورپاکستان کا سرفخرسے بلند کردیاہے‘ڈائریکٹرجنرل یوایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی

پیر 6 فروری 2017 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2017ء) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی کے طلبہ نے کمپیوٹرکے ذریعے کھیلے جانے والے دنیاکے سب سے بڑے پروگرام آئی سی پی سی میں پاکستان سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق یوایم ٹی کے بی ایس کمپیوٹرسائنس کے طلبہ عبدالرحمن،اواب احمداورذیشان علی نے کمپیوٹرپروگرامنگ جس کوپروگرامنگ اولمپک بھی کہاجاتاہے میں پاکستان سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سے ملک کی نایہ نازیونیورسٹیز جس میں آئی بی اے،لمز،فاسٹ،نسٹ، یوسی پی ،ایل ایس آئی اوریوایم ٹی وغیرہ شامل ہیں سے طلبہ نے حصہ لیا لیکن یوایم ٹی کی ٹیم نے سب کوپیچھے چھوڑکرکامیابی حاصل کی۔اسی پروگرام کافائنل اسی سال بیس سے پچیس مئی امریکہ کے شہرریپڈسٹی میں منعقدہوگا جہاں دوسرے ملکوں سے جیت کرآنے والی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔یوایم ٹی کی ٹیم کی کامیابی پرریکٹریوایم ٹی ڈاکٹرحسن صہیب مراد،اساتذہ اوردیگرطلبہ نے مبارکباددی ہے۔یوایم ٹی کے ڈائریکٹرجنرل عابد ایچ کے شیروانی نے کہاہے کہ طلبہ نے یوایم ٹی اورملک کاسرفخرسے بلندکردیاہے۔انہوں نے کہا کہ ان کویقین ہے کہ یوایم ٹی کی ٹیم فائنل جیت کرملک وقوم کانام روشن کرے گی۔

متعلقہ عنوان :