سندھ ہائیکورٹ میں رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت

فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت عالیہ نے فیصلہ محفو ظ کرلیا

بدھ 8 فروری 2017 22:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی جعلی ڈگری کیس کی سماعت بدھ کو ہوئی ، درخواست گزار کے وکیل نے شازیہ مری کے خلاف ثبوت اور تحریری دستاویزات جمع کرادیے،سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف دیا کہ شازیہ مری کی ڈگری کو جعلی اور اسے اسمبلی رکنیت سے نااہل قرار دیا جائے، نااہلی سے بچنے کے لئے ڈگری سے مماثلت رکھنے والا جعلی شناختی کارڈ بھی بنوایا،شازیہ مری نے جعلسازی کے ذریعے ڈگری نکلوائی،شازیہ مری نے 2002کے عام انتخابات میں جامعہ کراچی سے شازیہ نامی لڑکی کی ڈگری پر الیکشن لڑا۔فریقین کے دلائل مکمل،عدالت نے فیصلہ محفو ظ کرلیا۔