کراچی کا امن بڑی قربانیوں کے بعد بحال ہوا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
شہر کی ترقی کے لیے 10ارب روپے مختص کیے ہیں،ضرورت ہوئی تو مزید 10ارب دیں گے،سید مراد علی شاہ سی پیک ہمارا مستقبل ہے ، کسی کو مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، سرفراز بگٹی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال، راحیلہ درانی، شازیہ و دیگر کا جامعہ کراچی میں سیمینار سے خطاب
ہفتہ 11 فروری 2017 19:25
(جاری ہے)
سیمینار سے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار، پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال، پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چاروں صوبوں سے آنے والے طلبہ و طالبات کو کراچی میں خوش آمدید کہتا ہوں، وہ بلا خوف و خطر کراچی گھوم سکتے ہیں، میں خود بغیر پروٹوکول شہر میں گھومتا ہوں،کراچی کا امن بڑی قربانیوں کے بعد بحال ہوا ہے۔ انہوںنے کہا کہ تعلیم کی بہتری حکومت سندھ کی ترجیحات میں شامل ہے، تعلیم کے فروغ اور بہتری کے لیے جو بھی کرنا پڑا دریغ نہیں کریں گے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بیرون ملک اسکول کی سطح پر سیاست پڑھائی جاتی ہے، سیاست کو نوجوانوں کی ضرورت ہے، سیاست کے پلیٹ فارم سے نوجوان ملک و قوم کی خدمت کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حکومت سندھ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کررہی ہے، کراچی کی ترقی کے لیے دس ارب مختص کیے، کراچی کے لیے مزید دس ارب کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی دیں گے، ہم پچاس کروڑ مہینہ کراچی کو دیتے ہیں جس کا زیادہ بجٹ تنخواہوں پر خرچ ہوتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں، پیپلزپارٹی کی نوجوان قیادت ملکی ترقی میں نوجوانوں کو مواقع فراہم کررہی ہے، وہ ملک کی ترقی کے لئے اپنی تعلیم پر توجہ دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری توجہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر مبذول ہے، آئین صوبائی خودمختاری کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، تمام صوبے مل کر ہی ملک کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ انفرااسٹرکچر کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے، صوبائی مالیاتی کمیشن قائم ہوچکا ہے، صوبائی مالیاتی کمیشن کے تحت وسائل کی منصفانہ تقسیم ہوگی، بلدیاتی اداروں کو اختیارات اسمبلی میں قانون سازی کرکے دیئے ہیں، کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ اختیارات قانون کے منافی ہیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمارے لئے سی پیک اور صوبے میں امان و امان بہت بڑا چیلنج تھا، سیکورٹی فورسز کی مدد سے اب صوبے میں امن ہے، شرپسند عناصر اب ختم ہو رہے ہیں، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سی پیک ہمارا مستقبل ہے اور ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے مستقبل سے کھیلے، بھٹکے ہوئے لوگوں کو واپسی کی دعوت دی ہے، وہ اگر واپس آئیں گے تو ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نے کہا کہ ہیومن ریسورس کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کا اہم جزو ہے، پاکستان بننے میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ادا کیاہے، سی پیک پورے ملک کے لیے نہایت اہم ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شایہ مری نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں اس دنیا میں پاکستان جیسا ملک ملا۔ کسی بھی ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار سب سے زیادہ اہم ہوتا ہے، ملک کی ترقی کے منصوبوں اور پالیسیوں میں نوجوانوں کو شامل کرنے کی ضروریات ہے، ملک سے محبت ہمارے عمل سے ظاہر ہونی چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اقوام متحدہ کے وفد کی رئوف حسن سے ملاقات، خیریت دریافت کی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقا کی نماز جنازہ ادا، وزیر اعظم شہبازشریف سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
-
چوہدری پرویز الٰہی کی غیر قانونی بھرتی کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
-
ایران سے بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں: وفاقی وزیرمصدق ملک
-
بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا پیش
-
کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا، اسحاق ڈار
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومتی قرض ریکارڈ 87 ہزارارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ظاہرکردیا
-
تندوروں اور گھریلو صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان
-
ہم سمجھتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں مشترکہ پوائنٹس پر آواز ایک ہونی چاہئے
-
تائیوان کی ''آزادی'' مسترد‘چین کا حصہ ہے اورکوئی راستہ نہیں‘صدر
-
کابینہ میں ردوبدل‘بین الصوبائی رابطہ قلمدان احسن اقبال سے رانا ثناء اللہ کو منتقل
-
خواجہ سرا کون تھے کہاں سے آئے اگر ہم نے ڈھونڈنا تو پھر بات ختم ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.