محفوظ پاکستان کیلئے دہشتگردوں کی نرسریاں ختم کی جائیں‘ڈاکٹرراغب حسین نعیمی

سانحہ مال روڈ میںملوث ملزمان کو جلدبے نقاب کرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائے‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

منگل 14 فروری 2017 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 فروری2017ء) معروف مذہبی سکالر وناظم اعلی جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ محفوظ پاکستان کیلئے دہشت گردوں کی نرسریاں ختم کی جائیں۔سانحہ مال روڈ میںملوث ملزمان کو جلدبے نقاب کرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائے ۔ اس سانحہ پر پوری قوم افسرادہ اورغم زدہ ہے۔شہیدپولیس افسران کی ملکی خدمات کو ہمیشہ تاریخ کے سنہری حروف میں یاد رکھاجائے گا۔

جامعہ نعیمیہ کے علماء اورطلبہ شہید وں کے بلند درجات اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ان خیالات اظہا ر انہوں نے جامعہ نعیمیہ میںشہداء سانحہ مال روڈ کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ تقریب قرآن خوانی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیاں کرکے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

غم کی اس گھڑی میں پوری قوم پنجاب پولیس ،پاک افواج سمیت د یگر ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور پرعزم ہے۔امن کیلئے مدارس اہل سنت کے ناظمین ،مدرسین اورطلبہ اپنا قومی کردا ر ادا کرتے رہیں گے۔دہشت گردوں کے خلاف کلمہ حق بلند کرتے رہیں گے۔ شہداء کے خون کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔پوری قوم اتحاد واتفاق سے ملک دشمن عناصر کے عزائم کوناکام بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :