وزیراعظم کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف تمام آپریشنز جاری رہیں گے‘ دہشت گردی کے واقعے کے بعد ہمارا عزم مزید مستحکم ہوتا ہے‘ دہشت گردی کے مسئلہ پر سیاست نہ کی جائے‘ قوم‘ سیاسی قیادت اور سکیورٹی اداروں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے‘ عمران خان عدالتی کارروائی میں اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے‘ عمران خان کو چاہئے کہ دہشت گردی کے خلاف اپنا کردار ادا کریں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالیں‘ الیکشن کمیشن میں عمران خان کا موقف ہے کہ آف شور کمپنی کو ظاہر کرنا ضروری نہیں
وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
بدھ 15 فروری 2017 16:19
(جاری ہے)
ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔ دہشت گردی کے ہر واقعے کے بعد ہمارا عزم مزید مستحکم ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیاات میں دہشت گردی کے خلاف تمام آپریشنز جاری رہ یں گے۔ تین سال میں دہشت گردی کے واقعات کی تعداد 2200 سے کم ہو کر 160 تک آگئی ہے۔ دہشت گردی کے مسئلے پر سیاست نہ کی جائے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم ‘ سیاسی قیادت اور سکیورٹی اداروں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے آج بھی یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہماری طرف سے ثبوت نہیں دیئے جارہے۔ سپریم کورٹ میں 2006 سے ملکیت کے ثبوت جمع کرائے گئے ہیں۔ عمران خان یہاں تو حاضری دیتے ہیں لیکن سڑک پار الیکشن کمیشن کیوں نہیں جاتے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں عمران خان کا موقف ہے کہ آف شور کمپنی کو ظاہر کرنا ضروری نہیں۔ عمران خان عدالتی کارروائی میں اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ اب بھی وقت ہے کہ عمران خان مثبت سیاست کی طرف واپس آئیں۔ عمران خان کو چاہئے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کریں عمران خان ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالیں۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.