محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے صوبے میں کرپشن کے خلاف اپنی چھاپہ مار کاروائیوں کو مزید تیز کردیا
جمعہ 17 فروری 2017 23:37
(جاری ہے)
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عثمان غنی صدیقی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کے ایم سی کی کچی آبادی ونگ کا تمام ریکارڈ ضبط کر لیا گیا ہے جسکی چھان بین کے بعد مزید کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔
دوسری جانب اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کاروائی کر کے ٹنڈو محمد خان کے انچارج ایکسائز انسپکٹر ظفراللہ گھالو کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ایکسائیزانسپکٹر پر کچی شراب بنانے والے گروپ کی معاونت کا الزام ہے۔ گرفتار انسپکٹر نے کچی شراب بنانے والے گروپ کو قانونی کاروائی سے بچانے کے عوض رشوت طلب کی تھی۔ یاد رہے کہ سندھ میں کچی شراب پینے سے 200 سے زائد افراد جان بحق ہوئے تھے۔ ایک اور کاروائی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے کندھ کوٹ میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایگزیکٹیو انجینئر عبدالرشید اور ٹینڈر کلارک عبدالکریم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان نے ورک آڈر جاری کرنے کے عوض ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔ درخواست گزار کی شکایت پر سول مجسٹریٹ کی موجودگی میں کاروائی کر کے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن کی ان کاروائیوں کو سرہاتے ہوئے چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو نے کہا کہ کرپٹ عناصر کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گااور محکمہ اینٹی کرپشن کو وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سمیت سندھ صوبے کی عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ کرپشن کی شکایات پر مختلف محکموں میں کاروائیاں کی جارہی ہیںاور کرپشن ایک ناسور ہے اور وہ اس ناسور کو ختم کر کے رہیں گے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.