بھارتی اداکارہ ’’بھاونا‘‘ کو ملزمان نے اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ہفتہ 18 فروری 2017 15:10

بھارتی اداکارہ ’’بھاونا‘‘ کو ملزمان نے اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) بالی ووڈ اداکارہ بھاونا کومبینہ طور پر اغوا کے بعد ملزمان نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ بھاونا کوکیرالہ میں شوٹنگ سے گھر واپس آتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغواکر کے زیادتی کا نشانہ بنایا جس میں ان کے دونوں ڈرائیوربھی شامل تھے ،ْواقعہ کے بعد اداکارہ نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کر ادیا ،ْایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا رپورٹ میں کہا گیا کہ نامعلوم ملزمان نے اداکارہ کی گاڑی کو روک کر ہائی جیک کیا جو گاڑی کو نامعلوم سمت کی جانب لے گئے اور پھر چلتی کار کے دوران زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گئے۔

اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے زیادتی کے دوران ویڈیو اور تصاویر بھی بنائیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ،ْ اس جرم میں ان کے 2سابق ڈرائیور بھی ملوث تھے جن میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ،ْ دوسرا مفرور ہے ۔پولیس حکام کے مطابق اداکارہ کے سابق ڈرائیور نے 2ماہ قبل ا س جرم کی منصوبہ بندی کی کیونکہ وہ نوکری سے نکالے جانے پر اداکارہ سے بدلہ لینا چاہتا تھا ۔

متعلقہ عنوان :