وزیراعظم نواز شریف 3روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے

، استنبول میں پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا

بدھ 22 فروری 2017 20:03

وزیراعظم  نواز شریف 3روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف 3روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں، استبول میں پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف ترکی کے 3روزہ دورے کیلئے انقرہ پہنچ گئے، انقرہ پہنچنے پر استنبول میں تعینات پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم اپنے دورے میں پاک ترکی اعلیٰ سطح تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور وزیراعظم نواز شریف اور ترک وزیراعظم اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے اور اظہار یکجہتی کیلئے ترک پارلیمنٹ کا دورہ کریں گے۔(وقار)