پینٹاگون داعش کے خلاف سٹریٹجی رپورٹ آئندہ ہفتے وائٹ ہائوس میں پیش کرے گا

جمعرات 23 فروری 2017 10:11

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء) امریکی وزارت دفاع پینٹاگون صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر زیر غور داعش کے خلاف جدوجہد کے لئے سٹریٹجی رپورٹ اور تجاویز کو آئندہ ہفتے کے آغاز میں وائٹ ہاوس میں پیش کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے اس بارے میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ رپورٹ کے لئے انہیں دی گئی30 روزہ مہلت رواں ہفتے میں ختم ہو جائے گی لہٰذا فوجی ماہرین رپورٹ اور تجاویز کو آئندہ ہفتے کے آغاز میں وائٹ ہائوس میں پیش کرنے کے لئے بھرپور شکل میں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

ڈیوس نے کہا ہے کہ رپورٹ عراق اور شام میں داعش کے خلاف جدوجہد کے ساتھ ساتھ افغانستان، لیبیا اور دیگر ممالک میں بھی اس دہشتگرد تنظیم کے خلاف فوجی اور سول عناصر کے ساتھ جدوجہد کے بارے میں تجاویز پیش کی جائیں گی۔رپورٹ کے مندرجات کے بارے میں تفصیلات کو مخفی رکھتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اس رپورٹ کی تیاری میں پینٹاگون کے ساتھ ساتھ وزارت خارجہ اور خفیہ ایجنسی کے اعدادوشمار کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ رپورٹ ایک عمومی سٹریٹجی فریم ورک ہو گی۔

متعلقہ عنوان :