عمران خان مرضی کافیصلہ لینے کیلئے اداروں پردباؤ ڈالتے ہیں،مسلم لیگ (ن)
عمران خان کے سیاست میں آنے کے بعد بدتمیزی بہتان تراشی کا طوفان آگیا،عمران خان نے گالی کاکلچرمتعارف کرایاجس کانقصان نوجوانوں کوہوا، پی ٹی آئی نے پا نا مہ کاساراکیس سیاسی میدان میں لڑا،نوازشریف مقبول لیڈر ہیں ہردورمیں ان کیخلاف سازشیں ہوئیں،عدالت کومسلسل دباؤمیں لانے کی کوشش کی جاتی رہی،ایک پٹیشنر نے کہاکہ ہم عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں، قربانی سے پہلے قربانی کی تاریخیں سنتے رہے ، سپریم کورٹ میں کیس اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں خواجہ سعدرفیق اور دانیال عزیزکی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
جمعرات 23 فروری 2017 13:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ برداشت ،بات چیت اور مکالمہ سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے پا نا مہ کاساراکیس سیاسی میدان میں لڑا،عمران خان نے گالی کاکلچرمتعارف کرایاجس کانقصان نوجوانوں کوہوا،عمران خان مرضی کافیصلہ لینے کیلئے اداروں پردباؤ ڈالتے ہیں،عدالت کے فیصلوں پر تحفظات بھی ہوتے ہیں،عدالت کے فیصلوں کومن وعن تسلیم کرناچاہیے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نوازشریف مقبول لیڈر ہیں ہردورمیں ان کیخلاف سازشیں ہوئیں، پانامہ کامقدمہ قانونی نکات پرنہیں،میڈیاپرلڑاگیا،مقدمہ سیاسی ہے اسے عدالت میں لڑاہی نہیں گیا۔انہوں نے کہا کہ عدالت کومسلسل دباؤمیں لانے کی کوشش کی جاتی رہی،پانامہ کیس کے مقدمے کا فیصلہ اب زیادہ دورکی بات نہیں۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما رکن قومی اسمبلی دانیال عزیزنے کہا کہ قربانی سے پہلے قربانی کی تاریخیں سنتے رہے ،ایک پٹیشنر نے کہاکہ ہم عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں،آج انہوں نے پہلی دفعہ اعتراف کیاکہ ہم عدالت کا وقت ضائع کررہے ہیں ،۔انہوں نے کہاکہ آج عدالت نے کہاکہ اخباری تراشے قابل سماعت نہیں ،سپریم کورٹ میں کیس اختتام کی جانب بڑھ رہا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.