Live Updates

پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کا ہرفیصلہ قبول کریں گے ‘ عدالت کے خلاف نہیں جائیں گے ‘ وزیر اعظم ترکی میں بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ‘ افغانستان سے فوجی انخلاء پر نواز شریف کے پاس دہشت گردی کے خاتمے کا بہترین موقع تھا ‘ ویر اعظم بننے کا مطلب یہ نہیں کہ لوٹ مار کا بازار گرم کر دیا جائے ، نواز شریف کو بھی پتہ ہے کہ کرپشن کے الزامات سچ ہیں ‘ نواز شریف آئی سی آئی جے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیوں نہیں کرتے

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کانجی ٹی وی چینل کو انٹرویو

جمعہ 24 فروری 2017 23:15

پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کا ہرفیصلہ قبول کریں گے ‘  عدالت کے خلاف نہیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی طرح پانامہ کیس میں بھی عدالت کا فیصلہ قبول کریں گے ‘ ہم عدالت کے خلاف نہیں جائیں گے ‘ وزیر اعظم ترکی میں بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ‘ افغانستان سے فوجی انخلاء پر نواز شریف کے پاس دہشت گردی کے خاتمے کا بہترین موقع تھا ‘ ویر اعظم بننے کا مطلب یہ نہیں کہ لوٹ مار کا بازار گرم کر دیا جائے ، نواز شریف کو بھی پتہ ہے کہ کرپشن کے الزامات سچ ہیں ‘ نواز شریف آئی سی آئی جے پر قانونی چارہ جوئی کیوں نہیں کرتے۔

جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ نواز شریف کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ پانامہ کا معاملہ عدالت تک جائے گا۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ میں ایک اور عدالت میں دوسری کہانی بیان کی جاتی ہے۔ وزیر اعظم کا جھوٹ ثابت ہو جائے تو عہدے پر رہنے کا حق نہیں ۔ متضاد بیانات کے بعد وزیر اعظم نواز شریف صادق اور امین رہ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ایک فرض ادا کیا اب عدالت فیصلہ کرے گی۔

نواز شریف آئی سی آئی جے پر قانونی چارہ جوئی کیوں نہیں کرتے۔ نواز شریف کو بھی پتہ ہے کہ کرپشن کے الزامات سچ ہیں۔ انہوں نے 2016ء سے پہلے بیرون ملک پراپرٹی کا اعتراف ہی نہیں کیا۔ ٹی وی انٹرویو میں مریم نواز نے بیرون ملک پراپرتی سے انکار کیا۔ عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی طرح پانامہ کیس میں بھی عدالت کا فیصلہ قبول کریں گے۔ ہم عدالت کے خلاف نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم بننے کا مطلب یہ نہیں کہ لوٹ مار کا بازارگرم کر دیا جائے۔ نواز شریف نے عدالت میں تسلیم کیا ہے کہ قطری ان کے بزنس پارٹنر ہیں۔ جمہوریت کو چاہے مرضی کرنے کا نام نہیں ہے۔ وزارت عظمیٰ کرپشن کی اجازت نہیںدیتی ۔ کوئی بچہ بھی قطری کے خط کو درست تسلیم نہیں کرتے۔ عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم ترکی میں بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ افغانستان سے فوجی انخلاء پر نواز شریف کے پاس دہشت گردی کے خاتمے کا بہترین موقع تھا۔ فاٹا میں لوگوں کو رن پاور کے معاملات کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف قانون سازی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔ …(رانا)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات