پانامہ چور جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف نے پارلیمینٹ اور قوم سے جھوٹ بولا، ڈاکٹر یاسمین راشد

ہفتہ 25 فروری 2017 20:25

پانامہ چور جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف نے پارلیمینٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے پانامہ چور جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں، نواز شریف نے پارلیمینٹ اور قوم سے جھوٹ بولا، قوم کی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کی جائے گی، شریف خاندان کی کرپشن پکڑی جاچکی ہے ، موجودہ کرپٹ حکمرانوں سے قوم کو جلدنجات کی خوشخبری ملنے والی ہے، انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے درباریوں کی رات کی نیندیں اڑ چکی ہے، آج تک کسی بڑے مگرمچھ کو سزا نہیںملی جبکہ صرف غریبوںکو سزا ملتی ہے ، چین کی طرح پاکستان میں بھی کرپشن کی سزا سزائے موت ہو نی چاہیے ،،طاقت ور طبقہ تمام وسائل پر قابض ہے اور دونوں ہاتھوں سے ملکی دولت کو لوٹ کر باہر منتقل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پانامہ لیکس میںنواز شریف فیملی کی کرپشن بے نقاب ہو چکی ہے ،ملکی دولت لوٹنے والوںکا کڑا احتساب ہو نا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات ہو نے تک نواز شریف کو عہدے سے الگ ہو جا نا چاہیے،تمام جمہوری قوتوں کو متحد ہو باہر نکلنا ہو گا اور تحر یک انصاف کا ساتھ دینا ہو گا کیوں کہ 20کروڑ عوام کا مسئلہ ہے تحریک انصاف احتساب ہونے اور لوٹی ہوئی دولت کی واپسی تک چین سے نہیںبیٹھے گی ، پانامہ لیکس میںحقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے کہ نواز شریف اور اُن کے بیٹو ں کی آف شور کمپنیاں ہیں،یہ کمپنیاں ٹیکس اور چوری کا پیسہ چھپانے کے لیے بنا ئی گئی ،عمران خان واحد سیاسی لیڈر ہیں جو اس وقت حقیقی معنوں میںعوام کی ترجمانی کر رہے ہیں ،پوری(ن) لیگ مل کر بھی عمران خان کو مقابلہ نہیںکر سکتی ۔

نواز شریف اور اُن کے درباریوں کو اپنا انجام سامنے نظر آرہا ہے اسے لیے وہ عمران خان پر کیچڑ اُچھال رہے ہیں ،ان کے تمام سیاہ کرتوت سامنے آچکے ہیں ِ، نواز شریف اور ان کے درباریوں کا بوری بستر گول جلد گول ہو نے والا ہے۔