سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے بنیادی اور اہم مسائل کو حل نہیں کررہا، سینیٹر سلیم مانڈوی والا
بدھ 1 مارچ 2017 16:20
(جاری ہے)
سرمایہ کار ایس ای سی پی کے بار بار آڈٹس سے تنگ آچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی ان آڈ ٹس کے باوجود اسٹاک بروکرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتا مگر بعض اسٹاک بروکرز کس طرح یس ای سی پی کے ان آڈٹس سے پاس ہوجاتے ہیں ۔ ایس ای سی پی کی جانب سے اس وقت اسٹاک بروکرز کے خلاف کارروائی شروع کرنا مشکوک ہے جب چینی سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کنٹرول سنبھالنے والے ہیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایس ای سی پی تنخواہوں کی مد میں سالانہ ایک ارب60 کروڑ روپے خرچ کررہا ہے مگر اس کی کارکردگی نسبتا مایوس کن ہے۔ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے مگر اسٹاک ایکسچینج میں بروکرز کی تعدد دو لاکھ 50 ہزار ہے جو کہ انتہائی کم ہے۔ ہمسایہ ممالک بھارت اور بنگلہ دیش میں اسٹاک بروکرز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ ایس ای سی پی چھوٹے سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کاغذی کارروائیاں کررہا ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایس ای سی پی اسٹاک بروکرز کے خلاف کارروائیوں کے دوران اپنے مینڈیٹ سے تجاوز نہ کرے بلکہ غیر قانونی کاروبار کرنے والے اسٹاک بروکرز کے خلاف دکھاوے کی کارروائیوں کی بجائے منطقی کارروائی کرے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایس ای سی پی اسٹاک ایکسچینج کے موجودہ بحران کا متبادل حل پیش کرے ، وقت کی ضرورت ہے اسٹاک بروکرز کو درست آگاہی اور معلومات فراہم کی جائیں۔ ای سی سی پی شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی بجائے آئین اور قانون کے دائرے میں رہے ۔ اسٹاک بروکرز اور عوامی نمائندوں کو سنے اور اپنی حکمت علی کو تبدیل کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.