سندھ یونیورسٹی کی سینڈیکٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم چانڈیو کامیاب

جمعرات 2 مارچ 2017 20:56

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2017ء) سندھ یونیورسٹی کے رجسٹر ار اور الیکشن کمیشن آفیسر ڈاکٹر معشوق صدیقی نے یونیورسٹی کی سینڈیکٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدوار کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انسٹی ٹیوٹ آف میتھمیٹکس اینڈ کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم چانڈیو کو ضمنی انتخاب میں کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ یہ نشست پروفیسر ڈاکٹر پرویز احمد پٹھان کے انتقال سے خالی ہو ئی تھی۔

متعلقہ عنوان :