تین ایکٹر رقبے پر مشتمل ایدھی بس لا ئن ڈپو میں 35بسوں کو پارک کرنے کی سہولت میسئر ہو گی ،جبکہ منصوبے سے دوزانہ 50ہزار مسافر مستفید ہوں گے

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید نا صر حسین شاہ کا بس ڈپو کے سنگ بنیا د رکھنے کی تقریب سے خطاب

جمعرات 2 مارچ 2017 23:09

تین ایکٹر رقبے پر مشتمل ایدھی بس لا ئن ڈپو میں 35بسوں کو پارک کرنے کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مارچ2017ء) بس ریپیڈ ٹرانزٹ سسٹم کے تحت کراچی میں شروع کیے جانے والے اورنج بس لائن منصوبہ کو سماجی کارکن عبد الستار ایدھی مر حوم کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے اب اورنج بس لائن کا نام تبدیل کر کے عبدالستار ایدھی بس لائن کر دیا گیا ہے ۔ ستار ایدھی بس لائن روٹ ۔اورنگی ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن سے شروع ہو گا اور بورڈ آفس ناظم آباد پر گرین بس لائن سے آکر ملے گا۔

جمعرات کو صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے ایدھی بس لائن منصوبہ کیلئے دوسرے مر حلہ پر کام اور ایدھی بس لائن کے لئے قائم کئے جانے والے ڈپو کا سنگ بنیا د رکھا ۔ اور ایدھی بس لائن پر جاری کام کا معائنہ کیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایدھی بس لائن منصوبہ پر کام جاری ہے جولائی تک منصوبہ مکمل ہو جائے گا انھوں نے کہا کہ حکومت کراچی میںٹرانسپورٹ کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ کام کر رہی ہے اس سے شہر میں ٹرانسپورٹ کی کمی دورہوگی اورشہریوں کو معیاری ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر آئے گی۔

(جاری ہے)

سیکریٹری ٹرانسپورٹ طحہ فاروقی ،ڈائریکٹر جنرل ماس ٹرانزٹ محمد اطہر اور دیگر بھی موجو تھے ، صوبائی وزیر نے کہا کہ ایدھی بس لائن ڈپو تین ایکڑ کے رقبے پر قائم کیا جارہا ہے جس میں 35بسوں کو پارک کرنے کی سہولت حاصل ہوگی ، صوبائی وزیر نے کہا کہ منصوبے کے تحت چار کلو میٹر پر مشتمل ایدھی بس لائن کو دو مرحلوں میں مکمل کیا جارہا ہے منصوبے کے پہلے مرحلے میں پر کام پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ اور وزیر ممتاز جاکھرانی نے منصوبے کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا تھا دوسرے مرحلے پر عدالتی تنازعہ کی وجہ سے کام شروع نہیں کیا جاسکا تھا ، تاہم یہ تنازعہ ختم ہوگیا ہے اور آج اس منصوبے پر کام شروع کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ایدھی بس لائن منصوبہ اور بس ڈپو کا کام جولائی تک مکمل کر لیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کراچی کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کے تحت مختلف علاقوں کے شہریوں کیلئے مختلف روٹس پر معیاری بسوں کے ذریعے شہریوں کو معیاری سفری سہولت فراہم کر نے کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں ۔

اس سے شہر کی ترقی کی کوششوں میں واضح تبدیلی نظر آئے گی اور کراچی میں ٹرانسپورٹ کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گاانھوں نے کہا کہ، ایدھی بس لائن منصوبہ پر ایک ارب انیس کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن اور نگی سے ایدھی بس لائن کا روٹ شروع ہوگا جو باچا خان برج ، عبداللہ کالج ، اورنگی نمبر 5اور پونے پانچ عبد اللہ کالج کے راستے بورڈ آفس پر اختتام پذیر ہوگا اور سرجانی سے آنے والے گرین بس لائن سے ملے گا اس روٹ پر پچاس ہزار روزانہ سے زائد مسافروں کو سفر سہولت میسر آئے گی ،انہوں نے کہا کہ حکومت بس ریپڈ ٹرانزٹ کے تحت چلنے والی بسوں میں سینئر سٹی زنز، طلبہ ، صحافیوں کو خصوصی رعایت دے گی ان بسوں میں سفر کرنے والوں کے لئے ماہانہ کی بنیاد پر کار ڈ کے اجرا کا نظام قایئم کیا جا ئے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبوں پر دن رات کام کیا جائے گا وزیر اعلی سندھ کی ہدایت ہے کہ دن رات کام کر کے ایدھی بس لائن سمیت تمام منصوبوں کو بر وقت مکمل کیا جا ئے انھو ں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ شہر کی ترقی کے خواہاں ہیں اور شہر کی ترقی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیںانھو ں نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لئے بائیس ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے وزیر اعلی سندھ ان منصوبوں پر تیزی سے کام کر نے کے لئے خصوصی ہدایت جاری کی ہیں وہ خود گاہے بہ گاہے دورہ کر کے ان پر کام کی رفتار کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :