علماء جہاد اور فساد کا فرق واضح کریں، ریاض حسین شاہ

اسلام زندہ باد کانفرنس کے انعقاد سے اہل حق کو ولولہ تازہ ملے گا، 5مارچ کو ملتان میں اہم لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، مرکزی رہنما جماعت اہلسنت پاکستان

جمعہ 3 مارچ 2017 23:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2017ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ علماء جہاد اور فساد کا فرق واضح کریں۔ اسلام زندہ باد کانفرنس کے انعقاد سے اہل حق کو ولولہ تازہ ملے گا۔ 5مارچ کو ملتان میں اہم لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ جماعت اہلسنّت محب وطن قوتوں کو متحد کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

سزایافتہ گستاخان ِ رسول کو فوری پھانسی دی جائے۔ جماعت اہلسنت پاکستان کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات ساجد اظہر یوسفی کیمطابق علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنّت کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن ردّالفساد کی کامیابی کیلئے اسباب الفساد کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

شدت پسندی کے خاتمے کیلئے سماجی انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔

مسلم معاشروں میں انتشار اور فساد پھیلانا اسلام دشمن قوتوں کی سازش ہے۔ مسلم حکمران متحد ہوکر اسلامی دنیا کے مسائل پر غور کریں۔ گستاخ بلاگرز کے خلاف کاروائی نہ ہونا حکومتی نااہلی ہے۔ خون کا آخری قطرہ بھی ناموس رسالت پر قربان کردیں گے۔ مصطفائی معاشرے کا قیام ہی بے سکونی کا بہترین علاج ہے۔ عالمی گریٹ گیم کے تحت مسلم دنیا میں دہشتگردوں کروائی جارہی ہے۔ ساجد اظہر یوسفی نے کہا ہے کہ 5مارچ کو ملتان میں منعقد ہونیوالی کانفرنس کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں۔کانفرنس میں اسلام اور پاکستان سے پیار کرنے والے ہزاروں عوام جماعت اہلسنت کی قیادت میں سرگرم عمل ہونے کا عزم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :