سعودی سکیورٹی اہلکاروں کی کاروائی کے دوران اشتہاری دہشت گرد ماراگیا

ہفتہ 11 مارچ 2017 11:20

سعودی سکیورٹی اہلکاروں کی کاروائی کے دوران اشتہاری دہشت گرد ماراگیا
جدہ:(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ،11مارچ 2017) : مشرقی صوبہ میں ایک اشتہاری دہشت گرد مصطفیٰ المدد کو سکیورٹی حکام نے قتل کردیا۔عرب نیوز کی تفصیلات کے مطابق المدد شہریوں اور پولیس اداروں کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق جب اسے ہتھیار ڈالنے کا کہا گیا تو اس نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔

(جاری ہے)

ایک سکیورٹی اہلکار کو معمولی سے زخم آئے ہیں اور اسے طبی امداد مہیا کی جارہی۔

بعد ازاں پولیس نے اسے اردگرد تلاش کرنا شروع کیا جہاں اس نے خود کو چھپا رکھا تھا۔وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی کہنا ہے کہ حکام تمام اشتہاری ملزموں کو تلاش کررہے ہیں جو اس کیس میں ملوث ہیں۔ سعودی عرب کو پچھلے کچھ عرصہ کے دوران دہشت گردی کے کئی واقعات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :