مردم شماری کیلئے سندھ میں اضافی سیکیورٹی کیلئے وفاق کو وسائل فراہم کرنے ہوں گے، وزیر اعلیٰ سندھ
مردم شماری کیلئے صوبوں کو وسائل سے وفاق کٹوتی کر چکا ہے ‘ آپریشن ردالفساد کی مکمل حمایت کرتے ہیں ‘ امن و امان کی سب سے بہتر صورتحال سندھ میں ہے ‘ وزیر اعظم سندھ میں جلسہ کر سکتے ہیں، ہماری قیادت کوپنجاب میں جلسے کی بھی اجازت نہیں ملتی‘ بھائیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ میٹرو پولیٹن کراچی کے جو اختیارات ملے ہیں ان کے استعمال کو تو یقینی بنائیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 11 مارچ 2017 21:45
(جاری ہے)
مراد علی شاہ نے کہا کہ بدقسمتی سے 2002 سے 2010ء تک کراچی میٹرو پولیٹین کو سیاسی مقاصد کیلئے زیادہ استعمال کیا گیا۔ 2001 سے پہلے کراچی کی مقامی حکومت کی بہتر کارکردگی تھی اور یہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تک محدود تھی بعد میں مقامی حکومت نے امن و امان کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھ لیا اور سیاسی معاملات میں اسے ملوث کرنا شروع کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھائیوں اختیارات پر شور مچانے کی بجائے جو اختیارات ملے ہیں ان کو استعمال کر کے تو دکھائیں۔ شہریوں کی خدمت سے ساکھ بنتی ہے۔ اختیارت کے استعمال سے کس نے روکا ہے ۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے تحت صوبوں کے وسائل سے کٹوتی ہو چکی ہے اور سندھ کے مالی وسائل سے بھی اس فیصلے کے تحت رقم کی کٹوتی ہوتی ہے۔ مردم شماری کی سیکیورٹی کی اضافی ذمہ داری بھی وفاق کو اٹھانا ہو گی کیونکہ سیکیورٹی کے اداروں نے سندھ میں ہم سے بھی وسائل مانگے ہیں۔ وفاق وسائل کی کٹوتی کر چکا ہے اور سیکیورٹی اداروں کو بھی وہی وسائل مہیا کرے۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ انہوں نے صوبے میں امن و امان شفاف حکمرانی ‘ مالیاتی نظلم و ضبط ‘ صحت و تعلیم و دیگر شعبوں کے حوالے سے جو بھی اہداف مقرر کئے تھے ان کے حصول کیلئے کوشاں ہیں جبکہ انتظامی مشینری کو بھی پوری طرح فعال اور متحرک رکھا جا رہا ہے اگر مشکلات آتی ہیں تاہم پلان پر عملدرآمد کرکے دکھائوںگا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ امن و مان صوبائی معاملہ ہے مگر دہشتگردی قومی مسئلہ ہے اس حوالے سے وفاق کو صوبوں کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا اور وفاق سندھ کو ضروری معاونت فراہم کرے۔ سندھ میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں حالات بہتر ہیں یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم ہمارے صوبے میں جلسہ کرنے کا پروگرام طے کر سکتے ہیں مگر ہماری قیادت کو پنجاب میں جلسے کیلئے نہیں آنے دیا جاتا۔ سیہون شریف میں بھی دہشت گرد سندھ نہیں بلکہ باہر سے آیا تھا۔ دہشت گرد کا تعلق سندھ سے نہیں تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.