مشرقی افغانستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں دو کمانڈروں سمیت 29عسکریت پسند ہلاک، غزنی میں فضائی حملوں اورزمینی کارروائی میں 11عسکریت پسند ہلاک، کابل میں نامعلوم افراد نے دو پولیس اہلکاروں کو گولی مار کرہلاک کردیا

بدھ 15 مارچ 2017 11:56

مشرقی افغانستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں دو کمانڈروں سمیت ..
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) مشرقی افغانستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں دو کمانڈروں سمیت 29عسکریت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے، غزنی میں فضائی حملوں اورزمینی کارروائی میں 11عسکریت پسند ہلاک ہوگئے،کابل میں نامعلوم افراد نے دو پولیس اہلکاروں کو گولی مار کرہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق گورنرآفس کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز امریکی جاسوس طیاروں نے پکتیکا کے ضلع زروک کے علاقہ تنگی میں ایک مشتبہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا،ا س کارروائی میںدو کمانڈروں سمیت 29عسکریت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔وسطی صوبہ غزنی میں فضائی حملوں اورزمینی کارروائی میں 11عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق اس دوران اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔کابل میں نامعلوم افراد نے دو پولیس اہلکاروں کو گولی مار کرہلاک کردیا۔حکام کے مطابق یہ واقعہ 8ویں پولیس ضلع میں ہوا۔ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔افغانستان میں اغواء کاروں نے آسٹریلوی امداد ی کارکن کو رہا کردیا۔خاتون امدادی کارکن کو گزشتہ سال نومبر میں اغواء کیا گیا تھا۔