سندھ نیشنل فرنٹ کا 30 مارچ کو نوڈیرو میں ہونے والا جلسہ ملک دشمنوں ، کرپٹ حکمرانوںاور جعلی بھٹو کے خلاف ریفرنڈم ہو گا‘زرداری لیگ کو حسین حقانی اور سپریم کورٹ کے ریمارکس کے بعد ملک میں سیاست کرنے کا کوئی حق ہے
سندھ نیشنل فرنٹ کے رہنمائوں انور گجر‘رزاق باجوہ ‘میر عبدالنبی بروہی اور دیگر کا مشترکہ بیان
جمعرات 16 مارچ 2017 23:01
(جاری ہے)
سندھ کے نااہل اور بدکردار حکمران سندھ کے خزانے پر بوجھ بن کر مزید لوٹ مار اور کرپشن کرکے خود مالا مال اور عوام کو کنگال کر رہے ہیں۔
حسین حقانی اسکینڈل کے بعد زرداری پارٹی معاشی دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ملک دشمن اور غدار بھی ظاہر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت پورا سندھ کچرے کا ڈھیر ، گڈر کے گندے بدبو دار پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ سندھ کے سرکاری اسپتالوں کی حالت زار انتہائی تشویش ناک ہے۔ مریضوں کو امداد دینے والے اسپتال خود کسی امداد کے منتظر ہیں۔ خاص طور پر تعلیمی ادارے بوگس اور تباہ و برباد کرکے جعلی استادوں کی بے شمار بھرتیاں کرکے کرپشن کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔ محکمہ پولیس عوام کو تحفظ دینے کے بجائے زرداری لیگ کے تحفظ پر مامور ہے اور باقی ان کے مخالفین کو کچلنے کے لیے ہتھیار بن کر استعمال ہو رہا ہے۔ باقی تمام ادارے کرپشن کی نذر اور عام شہریوں کے لیے اس کے دروازے بند ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ عوام کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں۔ شہریوں کو زہریلا پانی پینے کے لیے دیا جا رہا ہے۔ جانوں کا نذرانہ دینے کا واویلہ کرنے والی زرداری لیگ عوام کے جان و مال کی دشمن بن گئی ہے۔ جس کے بعد سندھ حکومت کا اقتدار میں رہنا کسی المیہ سے کم نہیں ہے۔ انور گجر ، رزاق باجوہ نے مزید کہا کہ سندھ نیشنل فرنٹ نے ان نااہل ، بدکردار حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کے لیے 30 مارچ کو نوڈیرو سے تحریک چلانے کا آغاز کر دیا ہے۔ جس کے لیے سندھ کے باشعور عوام کو اپنے حقوق ، دھرتی کے تحفظ اور ان کرپٹ ملک دشمن حکمرانوں سے نجات کے لیے سندھ نیشنل فرنٹ کی تحریک میں شامل ہو کر سندھ سے نمک حلالی کا ثبوت دینا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مرتضی وہاب
-
ہم چاہتے ہیں ترکی کی کمپنیاں سندھ میں سرمایہ کاری کریں، مراد علی شاہ
-
ہمارے پاس سیکریٹریٹ پر تجاوزات کے حوالے سے کبھی کوئی نوٹس نہیں آیا، بیرسٹرگوہر
-
حافظ آباد،گیس لیکیج سے دھماکا، ایک بچہ جاں بحق، 2 شدید زخمی
-
اب ان کے پاس ایک آپشن ہے کہ ہمیں قتل کردیں، رئوف حسن
-
بھارت سے رہائی پاکر وطن واپس آنے والا نوجوان 28روز بعد انتقال کر گیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا میرپورماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کے ناگہانی انتقال پر افسوس کا اظہار
-
متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 10بلین ڈالر سرمایہ کاری کرنا خوش آئند ہے، رانا مشہود خان
-
حافظ نعیم الرحمن کا پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ ،خیریت دریافت کی
-
وزیراعلیٰ کی ہدایت پرگارمنٹ سٹی کے قیام کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے والی کمیٹی کا چوتھا اجلاس
-
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا صوابی کی مختلف تحصیلوں کے دفاتراور رقوم کی تقسیم کے لئے قائم ڈسٹری بیوشن سینٹرز ک ادورہ
-
وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پرزیارت پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.