حکومت پختونوں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے عمل پیرا ، ان کے تحفظات بہت جلد دور کئے جائیں گے ،مشکل کی اس گھڑی میں کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ، نواز شریف صرف ایک قوم یا صوبے کے نہیں ،سارے عوام اور امت مسلمہ کے لیڈر ہیں ، حکومت پختونوں کے مسائل سے بخو بی آگاہ ہے ، ان کے حل کیلئے ٹھو س اقدامات کریں گے ، نوازشریف کی قیادت میں متحد ، مل جل کر ان کے ہاتھ مضبوط کریں گے ، پختون دہشت گرد نہیں ،سیاست چمکانے والوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی
مشیر وزیر اعظم امیر مقام کا گوجرانوالہ میں منعقدہ پختون کنونشن سے خطاب
جمعہ 17 مارچ 2017 23:28
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیاست چمکانے والوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور وہ مختلف حیلوں بہانوں سے ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ وہ جمعہ کو گوجرانوالہ میں منعقدہ پختون کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب پاکستان مولانا رجیع اللہ ہزاروی‘ سینئر پختون راہنما شہزادہ خان‘ غلام صدیق قیومی‘ حاجی محبت خاں‘ سید علی شاہ‘ نوجوان راہنما محمد ولی جان خان‘ جنرل سیکرٹری ٹرانسپورٹ گوجرانوالہ اورنگزیب خان‘ پختون فلاحی تنظیم کے مختلف عہدیداران اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی۔
مشیر وزیراعظم پاکستان انجینئر محمد امیر مقام نے کہا کہ پختون قوم محب وطن ہے اور پاکستان کی سلامتی و سا لمیت کے لئے ہر جنگ لڑی جا رہی ہے اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے جب پاکستان اور انڈیا کا ساتھ دینے کی باری آئی تو پختونوں نے پاکستان کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد ہم سب کا دشمن ہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ملک بھر میں اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف صوبہ پنجاب بھر میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے انتھک کاوشیں کر رہے ہیں اور ملک میں آٖپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد ردالفساد بھی جاری ہے جو دہشت گردوں کو منطقی ا نجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے جس کے تحت گھر گھر جامہ تلاشی لی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پورے پاکستان کی پارٹی ہے او راس کے 80 فی صد کارکن نظریاتی ہیں جو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے خواہاں ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پارٹی قیادت کے حوصلے بلند ہیں اور وہ نئے عزم و یقین کے ساتھ ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات کو شاں ہیں اور عمران خان صرف تنقید برائے تنقید کا سہارا لے کر اپنی سیاست چمکا رہے ہیں انہیں پاکستانی عوام کا کو ئی دکھ درد نہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے لاہور میں پی ایس ایل کامیچ کرواکر امن کی نئی راہیں کھو لیں اور عمران خان کو بھی میچ دیکھنے کی دعوت دی جس پر عمران خان نے پوری ٹیم کے کھلاڑیوں کو پھٹیچر اور مختلف برے القاب سے پکارا اور ان کے خلاف گندی زبان بول کر پوری دنیا کو غلط پیغام دیا او رملکی ساکھ کو نقصان پہنچا جبکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے نیک نیتی کے ساتھ میچ کروایا جس کی کامیابی سے پاکستان کا دنیا بھر میں امیج بہتر ہوا اور پوری دنیا سے لوگ میچ دیکھنے آئی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان سیاسی سیڑھی سے گر چکے ہیں اور بیساکھیوں کا سہارا لے کر لو لی لنگڑی سیاست کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پختون برادری کے دل وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ دھڑکتے ہیں او ر حقیقی معنوں میں میاں برادران سے محبت کرتے ہیں ۔ انہو ںنے کہاکہ آپ کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے او رانہیں ہر قیمت پر پورا کریںگے ۔ ہم اپنی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ہمارے قائد وزیر اعطم پاکستان میاں محمد نواز شریف پختونوں کو مایوس نہیں کر یں گے او ران کے جائز مطالبات اور مسائل ہر صورت حل کریں گے۔ قبل ازیں مشیر وزیر اعظم پاکستان انجینئر امیرمقام نے سرکٹ ہائوس میں سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف اور ریجنل پو لیس آفیسر محمد طاہر بھی موجود تھے اجلاس میں گوجرانوالہ ڈویژن میں مقیم پختونوں کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔کمشنر محمد آصف اور ریجنل پو لیس آفیسر نے مشیر وزیر اعظم امیر مقام کو بتایا کہ پختونوں کو درپیش مسائل فوری حل کئے جا رہے ہیں اور اسی سلسلے میں ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوزکو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آپریشن کے دوارن کسی کمیونٹی سے امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.