امریکہ میں 8 مسلم ممالک پردوران پرواز الیکٹرونک آلات ساتھ لے جانے پر پابندی

پابندی کا اطلاق 8 ممالک کے 10 ایئرپورٹ پر ہوگا جن میں مصر ، ادرن ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت شامل ہیں

منگل 21 مارچ 2017 12:19

امریکہ میں 8 مسلم ممالک پردوران پرواز الیکٹرونک آلات ساتھ لے جانے ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) امریکہ نے 8 مسلم ممالک پر دوران پرواز الیکٹرانک آلات ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے دوران پرواز سفر کرنیوالے 8 مسلم ممالک پر الیکٹرنک آلات ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے ، اب مسافر لیپ ٹاپ ، آئی پیڈ اور کیمرہ اپنے سامان کیساتھ نہیں لے جاسکیں گے ، اس پابندی کا اطلاق 8 ممالک کے 10 ایئرپورٹ پر ہوگا جن میں مصر ، ادرن ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت شامل ہیں ، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پالیسی بیان جمعرات تک آنے کی توقع ہے جس میں پابندی سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

ایئرلائنز کی جانب سے بھی مسافروں کو ٹوئیٹ کی گئی ہے جس میں مسافروں کوہدایت جاری کیں ہیں کہ دوران پرواز کوئی مسافر اپنے ساتھ الیکٹرانک مصنوعات مثلا ممنوعہ آلات ،لیپ ٹاپ ،کیمرہ ساتھ نہ لائیں ان آلات پر مکمل پابندی ہے ۔ سکیورٹی ماہر برائن جین کنس نے کہا یہ تمام اقدامات مسافروں کی بہترین سکیورٹی کے لئے اٹھائے گئے ہیں اس سے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے میں مزید بہتری کی امید ہے۔