حافظ سعید ودیگر رہنمائوں کو نظر بند کرنا حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے،ہر فورم پر ان کے حق میں آواز بلند کروں گا،جماعة الدعوة نے فرقہ واریت کو ختم کر کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے اور ملک کے دفاع کی بات کی ہے
سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی جماعة الدعوة کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت
منگل 21 مارچ 2017 20:00
(جاری ہے)
کشمیری پاکستان کے لیے لازوال قربانیاں دے چکے ہیں اور اس میں جماعة الدعوة کا بڑا کردار ہے۔
جب کشمیر آزاد ہو گا تو جماعة الدعوة کی خدمات کو سنہری الفاظ میں لکھا اور یاد کیا جائے گا۔جاوید ہاشمی اور جماعة الدعوة کے رہنما میاں سہیل احمد نے نظریہ پاکستان سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ قومیں اور ملک نظریے سے ہی بنتے ہیں اور اسی پر قائم رہتے ہیں۔پاکستان کی بقا دو قومی نظریہ میں پنہاں ہے یہی ایک ایسی چیز ہے جس کی بنیاد پر پاکستان کا ہر فرد ایک ملت کی طرح اکٹھا ہو سکتا ہے۔نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنے کے لیے جس طرح جماعة الدعوة کام کر رہی ہے ، حکومت کو بھی اسی طرح اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔نظریہ پاکستان کو لوگوں میں اجاگر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہاکہ کشمیری پاکستان کی بقا اور نظریے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔خطے میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے۔ہم سوا ل کرتے ہیں کہ امن کے نام نہاد ٹھیکیداروں کو کشمیر میں ہونے والے مظالم کیوں نہیں نظر آتی بین الاقوامی دنیا کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی بنیادوں پر حل کرائے۔انہوںنے جماةالدعوة کی رفاہی و فلاحی سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ زلزلہ، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات میں اس جماعت کے رضاکاروں نے بڑھ چڑھ کر خدمات انجام دی ہیں۔ اس موقع پرساجد ہاشمی،محمدآصف،محمد ثاقب ودیگر بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی ، جعلی اسٹڈی ویزے دینے والااشتہاری گرفتار
-
سرکاری افسر کو ٹریلر سے کچل کر ہلاک کرنے والا ڈرائیور گرفتار
-
سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس،اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان کے خلاف جامع حکمت عملی بنائی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، 11 ،مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد
-
بڑی گاڑیوں میں اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل میمن
-
سی ٹی سکین مشین کی خرابی سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں، مریض بے بنیاد خبروں پر یقین نہ رکھیں،ایوب ٹیچنگ ہسپتال
-
مریم نواز کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
-
9 مئی کیس،فواد چودھری کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت ملتوی
-
ملک بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
واپڈا کی دریاؤں اورآبی ذخائرمیں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری
-
غلطی نگراں حکومت کی ہے اور سزا کسانوں کو مل رہی ہے‘ یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.