صدر آزاد جموں وکشمیر سے چیئرمین ریڈ کریسنٹ ڈاکٹر سردار محموداحمد خان کی ملاقات
آزاد کشمیر میں ریڈ کریسنٹ کے معاملات ، کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری کے متاثرین کی فوری طبی امداد، قدرتی آفات کے متاثرین کی مدد اور بحالی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
بدھ 22 مارچ 2017 20:17
(جاری ہے)
جوحالت جنگ اور امن دونوں صورتوں میں انسانیت کی خدمت کا فریضہ انجام دیتی ہے۔
جنگ میں زخمیوں کو فوری طبی امداد اور امن کی حالت میں قدرتی آفات سے متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے کردار ادا کرتی ہے ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد خطہ پہاڑی ہونے کی وجہ سے یہاں لینڈ سلائیڈنگ سیلاب زلزلے کی صورت میں قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ جبکہ طویل ترین لائن آف کنٹرول ہونے کے باعث شہری آبادی کو بلا اشتعال بھارتی گولہ بھارتی کا خطرہ ہمہ وقت لاحق رہتا ہے ۔ اس سال میں کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری سے درجنوں افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ املاک تباہ کی گئیں مال مویشی ہلاک ہوئے اور فصلیں اجڑ گئیں۔ اس صورتحال میں ریڈ کریسنٹ کو آگے بڑھ کر اپنے منشور کے مطابق کام کرنا چاہیے ۔ لیکن گزشتہ عرصے میں تنظیم غیر فعال رہی ۔ اور اسے سیاست کا شکار بنایا گیا ۔ آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔ ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیر برانچ پیشہ وارانہ انداز میں کام کرے گی اور اس کو ہر قسم کی سیاسی مداخلت سے پاک رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی سرگرمیوں کے لیے حکومت آزاد کشمیر ریڈ کریسنٹ برانچ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ ایسے اداروں کو غیر ملکی امداد کے ذریعے چلایا جاتا ہے ۔ اس لیے اس کا نظم و نسق مثالی ہو اور پیشہ وارانہ کام کیا جائے ۔ صدر آزاد کشمیر نے چیئرمین ریڈ کریسنٹ کو ہدایت کی کہ وہ کنٹرول لائن پر ملحقہ علاقوں کا خود دورہ کر کے متاثرین کے حالات کا جائزہ لیں ۔ اور انہیں ہر ممکن امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ تنظیم کے کنٹرول لائن سے ملحقہ علاقوں میں دفاتر قائم کئے جائیں تاکہ متاثرین کے درست اعداد و شمار اور ان کی ضروریات کے حوالے سے تخمینہ مرتب کیا جا سکے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمود احمد نے صدر آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ۔ وہ اس پر پورا اتریں گے اور ریڈکریسنٹ برانچ کو عوامی خدمت کا ادارہ بنایا جائے گا۔(راٹھور)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.