سی پیک کی اہمیت ایٹمی پروگرام سے کم نہیں،ملک کو خوشحال اور مستحکم بنانے کیلئے کوششوں کوبھرپور انداز میں جاری رکھا جائیگا
معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب محمد ارشد کا لیگی کارکنوں سے خطاب
اتوار 26 مارچ 2017 18:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت جب2013ئ میں اقتدار میں آئی تھی تو توانائی کا بحران عروج پر تھا۔
تاہم آج بہت بہتر صورتحال ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان شعبدہ بازی کررہے ہیں انہیں سیاست کے بنیادی تقاضوں کا علم نہیں ہے ،وہ روز نیا کرتب دکھاتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،۔ رانا محمد ارشد نے کہا کہ ملک بھر کے عوام عمران خان کے ارادے جانتے ہیں اس لئے وہ عمران خان کا ساتھ نہیںدیتے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست آشکار ہوچکی ہے ان کی سیاست ختم ہونے والی ہے ،وہ ملک کے مفاد میں کوئی قدم نہیں اٹھاتے ،عمران خان نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا ہے اور جمہوریت کے خلاف تحریک چلائی ہے ،عمران خان ناکام سیاستدان ہیں۔ انہوں کہا ہے کہ اس بار جس انداز میں یوم پاکستان منایا گیا اس نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ پاکستان کو خوشحال اور مستحکم بنانے کیلئے کوششوں کوبھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو ایک عظیم فلاحی ریاست بنانا ہی ہماری منزل ہے جس کے لئے وزیراعظم محمدنوازشریف کی پرعزم قیادت میں پاکستان ترقی وخوشحالی کی جانب تیزرفتاری سے گامزن ہے۔ انہوںنے کہا کہ 23مارچ 1940ئ کوحصول پاکستان کے لئے نشان منزل کا تعین ہوا جس کے بعد منظم جدوجہد کے ذریعے سات سال کے مختصر عرصہ میں آزادی نصیب ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے دن رات محنت کرنا ہوگی تاکہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد حاصل ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کا بھی تقاضا ہے کہ ہم سب متحد ہو کر وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردارادا اوردہشتگردی سمیت دیگر مسائل سے نجات حاصل کرنے کے لئے قومی یکجہتی کامظاہرہ کریں۔انہوںنے قیام پاکستان میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی بقائ اورسلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.