انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف جدوجہد جاری رہے ،حافظ محمد طاہرمحمود اشرفی
پیر 27 مارچ 2017 23:42
(جاری ہے)
وزیر داخلہ کی طرف سے اسلامی ممالک کے سفراء سے رابطہ درست قدم ہے لیکن سوشل میڈیا سے توہین آمیز مواد ہٹانے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں اور فیس بک ، ٹیوٹر اور سوشل میڈیا کی دیگر عالمی سائیٹس کے ذمہ داران سے رابطہ کر کے مستقل بنیادوں پر معاہدے کیے جائیں۔
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ دوسری عالمی پیغام اسلام کانفرنس انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے فکری اتحاد کیلئے اہم قدم ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ، سیاسی و مذہبی قیادت کو آپریشن رد الفساد کی مکمل تائید و حمایت کرنی ہو گی ۔ قومی بیانیہ کے سلسلہ میں وفاقی مشیر برائے قومی سلامتی جنرل ناصر جنجوعہ کے ساتھ علماء اور مذہبی جماعتوں کے رابطے موجود ہیں اور پاکستان علماء کونسل 12اپریل کو قومی بیانیہ کا عملی تصور پیش کرے گی، اس سلسلہ میں 6 اپریل کو اسلام آباد مسجد الفتح میں اجلاس ہو گا جس میں قومی بیانیہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر آئی ایس آئی ، ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کے تحت کمیٹی قائم کرنی چاہیے اور ایسا قانون وضع کرنا چاہیے جس میں تمام ملک کے ادارے سائبر کرائم کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کر سکے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا عالمی اسلامی عسکری اتحاد کی افواج کا سربراہ بن کر جانا پاکستان اور عالم اسلام کیلئے ایک بہترین قدم ہے اور پاکستان علماء کونسل اس کی مکمل تائید کرتی ہے ۔ عالمی اسلامی عسکری اتحاد فرقہ بنیادوں پر نہیں بلکہ مسلم امہ کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے بچانے کیلئے قائم کیا گیا ہے اور اس کی مخالفت انتہاء پسندوں اور دہشت گردوں کو تقویت دینے کے مترادف ہے ۔مزید قومی خبریں
-
حافظ آباد،گیس لیکیج سے دھماکا، ایک بچہ جاں بحق، 2 شدید زخمی
-
اب ان کے پاس ایک آپشن ہے کہ ہمیں قتل کردیں، رئوف حسن
-
بھارت سے رہائی پاکر وطن واپس آنے والا نوجوان 28روز بعد انتقال کر گیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا میرپورماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کے ناگہانی انتقال پر افسوس کا اظہار
-
متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 10بلین ڈالر سرمایہ کاری کرنا خوش آئند ہے، رانا مشہود خان
-
حافظ نعیم الرحمن کا پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ ،خیریت دریافت کی
-
وزیراعلیٰ کی ہدایت پرگارمنٹ سٹی کے قیام کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے والی کمیٹی کا چوتھا اجلاس
-
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا صوابی کی مختلف تحصیلوں کے دفاتراور رقوم کی تقسیم کے لئے قائم ڈسٹری بیوشن سینٹرز ک ادورہ
-
وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پرزیارت پہنچ گئے
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب کے مختلف اضلاع میں 100گرام روٹی کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی
-
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت سنبھلنے لگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.