میں نکل پڑا ہوں اب پنجاب میں آراوز الیکشن نہیں ہونے دوںگا،مشرف گیا تو یہ شیر بنے ،میں نے ہی شیر بنایا تھا ، آصف زرداری
پارٹی کی طاقت ، جیالوں کے جذبے سے (ن) لیگ کو چت کردوں گا، آئندہ عام انتخابات میں چاروں صوبوں میںکامیابی حاصل کرینگے کارکن طاقت اور میں کارکنوں کی طاقت ہوں، بلاول بھٹو کی جوانی اورمیرا تجربہ جیت کا دروازہ کھول دیگا‘ اجلاس سے خطاب،رہنمائوں سے گفتگو
بدھ 29 مارچ 2017 20:40
(جاری ہے)
آصف علی زرداری کے دورہ بلوچستان کے حوالے سے چنگیز خان جمالی کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کی گئی ۔
آصف علی زرداری نے ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں گائوں گائوں جائوں گا ، جیالوںکے گھروں میں ان کے کیساتھ کھانا کھائوں گا۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ جب میں صدربنا تو کچھ لوگ چاہتے تھے کہ میں وزیراعظم بنوںلیکن میں صدر اس لئے بنا تھا کہ پرویز مشرف کو گھر بھیجنا تھا۔مشرف گیا تو یہ شیر بنے تھے ان کو شیر میںنے ہی بنایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کارکن میری طاقت اور میں کارکنوں کی طاقت ہوں، بلاول بھٹو کی جوانی اورمیرا تجربہ جیت کا دروازہ کھول دے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نکل پڑا ہوں اب پنجاب میں آراوز الیکشن نہیں ہونے دوں گا۔پارٹی کی طاقت اور جیالوں کے جذبے سے (ن)لیگ کوچت کردوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کو ہر سطح پر فعال اور متحرک کیا جائے ، کامیابی کے لئے ہر کسی کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا ۔ بلاول ہائوس میں ملاقات کے لئے آنے والے رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے پور ے ملک کے دورے کروں گا ۔عام انتخابات میں چاروں صوبوں سے کامیابی حاصل کریں گے۔ علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری آج ( جمعرات ) لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.