بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے 25 سال قبل کیے گئے اپنے فیصلے کو درست قرار دیدیا

ہفتہ 1 اپریل 2017 00:00

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے 25 سال قبل کیے گئے اپنے فیصلے کو درست قرار ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2017ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے 25 سال قبل کیے گئے اپنے فیصلے کو درست قرار دیا ہے جس کا اظہار انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کیا۔بالی ووڈ پر راج کرنے والے شاہ رخ خان کا تعلق دہلی سے ہے لیکن اداکاری کا شوق انہیں ممبئی لے ا?یا اور 1988 میں ٹی وی ڈرامے’’فوجی‘‘ سے فنی سفر شروع کیا جب کہ کنگ خان سلور اسکرین پر 1992 میں فلم ’’دیوانہ‘‘ سے جلوہ گر ہوئے اور پھر کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری سے خوب شہرت حاصل کی تاہم اب کنگ خان کے ممبئی میں عروج و زوال کے 25 سال پورے ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان فلم نگری کے شہر ممبئی میں 25 سال پورے ہونے پر جذباتی ہوگئے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے جذبات کا اظہار کیا۔ کنگ خان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ممبئی میں مجھے 25 سال پورے ہوگئے اور اس شہر نے مجھے زندگی دی ہے جب کہ پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کے نئے دفتر کے افتتاح کے موقع پر پہلی بار احساس ہوا کہ میں نے زندگی میں درست فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈر کے ساتھ ساتھ پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کے مالک بھی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :