جیکب آبادمیں وزیراعظم کے دورے کے موقع پر سند ھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنے کا اعلان

بدھ 5 اپریل 2017 18:51

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2017ء) جیکب آبادمیں وزیراعظم کے دورے کے موقع پر سند ھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنے کا اعلان ،جیکب آبادکو لوڈشیڈنگ سے پاک کرکے سیپکوکے کرپٹ عملے کو ضلع بدرکیاجائے مرکزی رہنماء جمیلہ سومر و،نظام مستوئی ،رزاق لغاری ودیگر کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے شدید گرمی کے باوجود ایشیاء کے گرم ترین شہر جیکب آبادمیں بجلی کی بلاجواز غیر اعلانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ کے خلاف وزیر اعظم میاں نوازشریف کے 14اپریل کو جیکب آباد کے دورے کے موقع پر دھرنے کا اعلان کیاگیاہے یہ اعلان سندھ ترقی پسند پارٹی عورت تحریک کی مرکزی جوائنٹ سیکریٹری جمیلہ سومرو، ضلعی آرگنائزر نظام مستوئی ،عبدالرزاق لغاری ،عبدالستار جاگیرانی ،خاد م حسین سرکی ،عمر سولنگی ،محمد صدیق سومرو اوردیگرنے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ستپ کے عبدالغفور تھیم ،علی شاہ ،غلام مصطفی بھٹو،صاحب چانڈیو ،سفوہ سولنگی ،رقیہ اور عطیہ سومرو بھی موجودتھیں رہنمائوں نے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوںکو عذاب میں مبتلا کردیاہے جس کے باعث شہرکا کاروبارشدید متاثرہواہے جس سے غریب مزدوروں کا معاشی قتل ہو رہاہے لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی مریض بنادیاہے اسپتال میں مریض ،اسکول میں طلبہ ،تڑپ رہے ہیں پی پی کے منتخب نمائندے بھی بدترین لودشیڈنگ کے خلاف اسمبلی میںآوازاٹھانے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں پی پی کے نمائندوں کو جیکب آبادکی عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں نوازلیگ اور پی پی ایک ہی سکے کے دورخ ہیں جنہیں اپنے مفادات عزیزہیں انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے چارگھنٹے لوڈشیڈنگ کے اعلان کے باوجود اس پر عمل نہیں کیاجارہاانہوںنے وزیراعظم سے مطالبہ کیاکہ جیکب آبادکو لوڈشیڈنگ سے پاک کرکے کرپٹ سیپکو عملے کو ضلع بدرکیاجائے شہریوں کو بھیجے گئے اضافی بل واپس لیے جائیں لوڈ کم کرنے کے لیے فیڈرزکی تعداد بڑھائی جائے 11ہزار وولٹیج کی تاریں پرانی ہوگئی ہیں تبدیل کی جائیں گرمی کی آمد کے ساتھ ہی جیکب آباد شہرکے مختلف علاقوں کے ٹرانسفارمرزخراب ہیں جنہیں 24گھنٹوں کے اندر تبدیل کیے جائیں اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو ایس ٹی پی کی جانب سے وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر شہریوں کے ہمراہ کارکنان جن میں مرد ،خواتین اوربچے شامل ہوں گے سیپکو آفس کے سامنے پرامن دھرنادیاجائے گا انہوںنے کہاکہ احتجاج کے لیے ہم ہرقسم کے حالات سے نبردآزماہونے کے لیے تیارہیں ۔

متعلقہ عنوان :