پنجاب پولیس میںفرنٹ ڈیسک کاقیام، ایف آئی آر تک رسائی میں عوام کو مشکلات کو آسان بنایاجائے عوامی حلقے

جمعہ 7 اپریل 2017 20:28

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2017ء) پنجاب پولیس فرنٹ ڈیسک کاقیام ،ایف آئی آر تک سائلین کی رسائی کو آسان بنایاجائے۔سماجی حلقے تفصیل کے مطابق فرسٹ انفارمیشن رپورٹ ( ایف آئی آر ) جوکہ کسی بھی متاثرہ شخص کا بنیادی حق ہے جو تھانہ میں اندراج کرواتا ہے صدیوں سے مینوئل طریقہ رائج تھا جس کو فرنٹ ڈیسک قائم کرکے ختم کردیا گیا نئے طریقہ کار کے مطابق یونہی ایف آرکا اندراج ہوتا ہے تمام ڈیٹا پولیس کے مرکزی ڈیٹا بیس میں چلا جاتا ہے متعلقہ تھانہ کو محض ایک کاپی ملتی ہے جوکہ ریکارڈکا حصہ بنائی جارہی ہے خدانخواستہ اگر وہ کاپی کسی وجہ سے ضائع ہوجائے تو تھانہ کی سطح پر تمام ثبوت ختم ہوجاتے ہیں مینوئل طریقہ ختم ہونے سے سائلین کو ضمانت کروانے اور مقدمات کی پیروی کے لیے سخت مشکلات کا سامنا ہے آگاہی نہ ہونے کے باعث متعلقہ عملہ محرر اور فرنٹ ڈیسک کا عملہ سائلین کو کسی بھی قسم کی معلوما ت دینے سے قاصر ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ ایف آئی آر تک سائلین کی رسائی کو آسان بنایاجائے اور مینوئل طریقہ کار کے مطابق یا آن لائن سسٹم کے تحت ایف آئی آر لانچ کی جائے جو فرنٹ ڈیسک سے باآسانی مل سکے تاکہ عام شہری فرنٹ ڈیسک کے قیام میں ریلیف حاصل کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :