سندھ یونیورسٹی میں شہد کی مکھیوں کا طلبہ پر حملہ،7طالبات اور12طلبہ زخمی

جمعہ 7 اپریل 2017 20:51

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2017ء) سندھ یونیورسٹی جام شورو میں شہد کی مکھیوںکا حملے سے طلبہ وطالبات زخمی ہوگئے، سندھ یونیورسٹی میں شہد کی مکھیوں نے طلبہ وطالبات پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 7طالبات اور12طلبہ زخمی ہو گئے جنہیں مکھیوں نے بری طرح کاٹ کھایا اور ان کے منہ سجا دیئے فوری طور پر طلبہ وطالبات کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال جام شورو میں داخل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دیکر فارغ کردیا گیاہی-

متعلقہ عنوان :