ساہیوال،تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام با صلاحیت کھلاڑیوں کو مزید مواقع فراہم کرنے کے لئے کھیلوں کے میدان آباد رہیں گے، بابر حیات تارڑ

منگل 11 اپریل 2017 21:50

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2017ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام تین روزہ 5ویں ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2016-17کی سالانہ تقریب کا کمشنر و چیئر مین تعلیمی بورڈ بابر حیات تارڑ نے افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ ساہیوال ڈویژن کے ہونہار اور باصلاحیت کھلاڑیوں میں ملکی اور عالمی سطح پر شاندار ریکارڈ بنائے ہیں جو ہر لحاظ سے قابل تعریف و تقلید ہیں -انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ایسے با صلاحیت کھلاڑیوں کو مزید مواقع فراہم کرنے کے لئے کھیلوں کے میدان آباد رہیں گے -انہوں نے اس عزم کو دوہرایا کہ صحت مند معاشرے میں مقابلے اور ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے صحت مند ہم نصابی سرگرمیوں کی سر پرستی ہر قیمت پر جاری رہے گی-مذکورہ تقریب میں ساہیوال ڈویژن کے تمام بڑے تعلیمی اداروں کے ایتھلیٹس نے دستوں کی صورت میں قومی اور ادارے کے پرچم تھام کر مہمان خصوصی کو سلامی دی -بعد ازاں کمشنر بابر حیات تارڑ نے قومی شاہراہ کے نزدیک مجوزہ عمارت برائے تعلیمی بورڈ ساہیوال کا سنگ بنیاد رکھا -اس موقع پر کمشنر نے دعائیہ کلمات کے ساتھ کہا کہ یہ کثیر المقاصد عمارت جہاں فن تعمیر کا خوبصورت نمونہ ہو گی وہاں اس عمارت میں کام کرنے والے افسران و معاونین ادارے کے تشخص اور انفرادیت کے لئے مثالی کام کرے گی -

متعلقہ عنوان :