علامہ اقبال ائرپورٹ پر پی آئی اے عملے نے تاخیر سے آنے پر اداکارہ صائمہ اور ان کے شوہر سید نور کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا

منگل 11 اپریل 2017 23:23

علامہ اقبال ائرپورٹ پر پی آئی اے عملے نے تاخیر سے آنے پر اداکارہ صائمہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2017ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے عملے نے تاخیر سے آنے پر اداکارہ صائمہ اوران کے شوہر سید نور کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ صائمہ اور ان کے شوہر سید نور پی آئی اے اے پرواز کے ذریعے کراچی جانے کے لیے ائیرپورٹ پہنچے تو عملے نے انہیں تاخیر سے ایئرپورٹ پہنچنے پر بورڈنگ کارڈ جاری کرنے سے انکار کرردیا جس پرصائمہ نے پی آئی اے اسٹاف و اپنا تعارف بھی کروایا لیکن اسٹاف اداکارہ اور ان کے شوہر کو لے جانے کے لیے رضا مندنہ ہوا جس پر دونوں کو مایوس گھر لوٹنا پڑا۔۔

متعلقہ عنوان :