پنجاب یونیورسٹی ہنگامہ آرائی، 5 طلباء معطل، چارج شیٹ جاری

جمعہ 14 اپریل 2017 23:48

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2017ء) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے 21 مارچ کو ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ملوث طلباء کے خلاف کارروائی کے دوسرے مرحلے میں 8 مزید طلباء کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان خرم شہزاد کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے 5 طلباء کو معطل کرتے ہوئے انہیں چارج شیٹ جاری کر کے 7 روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔

جبکہ پولیس کو فوجداری کارروائی کے لئے خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔ ان طلباء میں ادارہ تعلیم و تحقیق کے داود خان ، شعبہ جینڈر سٹڈیز کے عالمگیر خان، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے عبدالوارث خان اور شعبہ سیاسیات کے دولت خان اور سلمان شاہ شامل ہیں۔ جبکہ شعبہ سوشیالوجی کے محمد بلال احمد کو چارج شیٹ جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں تقریب کے منتظمین مزمل خان اور نجیب اللہ کو تقریب کے انعقاد کے لئے طے شدہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر چارج شیٹ جاری کر دی ہے۔

اپنے بیان میں ترجمان نے کہاہے کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کسی دباو،ْ کے بغیر واقعہ میں ملوث طلباء کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ کسی طالب علم کے ساتھ جانبدارانہ رویہ نہیں اپنایا گیا اور شواہد کی بنیاد پر جن طلباء کی شناخت ہو چکی ہے ان کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :