یونیورسٹی آف تربت اور انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسزپشاور کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر پشاور میں دستخط ہوگئے

جمعرات 20 اپریل 2017 16:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2017ء) یونیورسٹی آف تربت اور انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسزپشاور کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر پشاور میں دستخط ہوگئے جس کے تحت پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ سمیت آئی ایم ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی ریسورسز کا باہمی تبادلہ،منیجمن سسٹم اور آئی ایم ایس ایگزامینیشن سسٹم کے علاوہ اعلیٰ تعلیمی ذرائع اور وسائل کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوشش کئے جائیں گے۔

تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے اس پیشرفت کو اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے خوش آیئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے دونو ںیونیورسٹیوں کے فیکلٹی ممبران اور طالب علموں کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھلی گیا یم او یو کے تحت دونوں یونیورسٹیاں نصاب کو عہدحاضر کے تقاضوں کے مطابق بنانا،اساتذہ کی استعدادکار میں اضافہ کرنے کیلئے ٹریننگ پروگرام کا انعقاد، مشترکہ تحقیقی پروگرام شروع کرنا، بصری اور سماعتی تدریسی مواد کا تبادلہ، اور ویڈیو کانفرنسنگ کے زریعے آن لائن لیکچر کے علاوہ دوسرے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔

(جاری ہے)

تربت یونیورسٹی کی طرف سے منیجمنٹ سائنسز کے چیئرمین غلام جان بلوچ اور انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسزپشاور کی طرف سے آئی ایم ایس کے جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عثمان غنی نے ایم او یو پر دستخط کئے۔اس موقع پر فیکلٹی ممبر بالاچ ملک اور سراج احمد بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :