علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانی مراکز کی تبدیلی

جمعرات 20 اپریل 2017 17:27

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانی مراکز کی تبدیلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجینل کیمپس لاہور کے ریجینل ڈائریکٹررسول بخش بہرام نے کہا ہے کہ مورخہ21اپریل 2017ء سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام شروع ہونے والے امتحانات ، بی ایڈ،پی ٹی سی، سی ٹی اور اے ٹی ٹی سی کے سلسلے میں امتحانی سنٹر نمبر 118، گورنمنٹ گرلز ہائرسیکنڈری سکول، دیوسماج روڈ ، کرشن نگر ، لاہور سے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ، لیڈی میکلیگن ، نزد پرانی انار کلی ، لاہور اور امتحانی سنٹر نمبر136 گورنمنٹ گرلز ہائرسیکنڈری سکول (ننکانہ شہر) ضلع ننکانہ سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین (ننکانہ شہر) ضلع ننکانہ کرتبدیل دیا گیا -

متعلقہ عنوان :