نسٹ میں کاروبار اور جدت طرازی کیلئے انٹیلکچول پراپرٹی رائٹس کی اہمیت کے موضوع پر گول میز مباحثہ

پیر 24 اپریل 2017 22:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2017ء) پاکستانی ماہرین تعلیم اور امریکی قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ فکری املاک کے حقوق (انٹیلکچول پراپرٹی رائٹس) سے پاکستان میں معاشی ترقی میں تیزی آئے گی کیونکہ ان حقوق سے جدت اور تخلیق کا تحفظ ہوتا ہے اور اٴْن کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ جدت اور تخلیق معاشی سرگرمیاں تیز کرنے میں کلیدی عوامل کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان سے صنعت کو روزگار کے نئے مواقع مہیا کرنے اور بین الاقوامی منڈی میں مسابقت میں مدد ملتی ہے۔

اس حوالے سے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد میں کاروبار اور جدت طرازی کیلئیانٹیلکچول پراپرٹی رائٹس کی اہمیت کے موضوع پر ایک گول میز مباحثے میں مکمل اتفاق رائے پایا گیا جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ پر خاص طور پر توجہ مرکوز کی گئی۔

(جاری ہے)

مباحثے میں نسٹ کے ماہرین تعلیم، امریکی حکام اورایک پاکستان نژاد امریکی شہری نے، جوانٹیلکچول پراپرٹی رائٹس کے ماہر ہیں، نسٹ کیمپس میں انجینئرنگ اور کاروبار کے طالب علموں کے ساتھ معاشی ترقی اورانٹیلکچول پراپرٹی رائٹس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

تقریب میں آئی پی آر کے معروف ماہر حارث باجوہ نے کلیدی خطاب کیا۔ حارث باجوہ جنہوں نے گوگل، سام سنگ اور اے او ایل جیسی کمپنیوں کیلئے پیٹنٹس وضع کرنے اور اٴْن کے تحفظ کیلئے ایک عشرے سے زائد عرصہ تک کام کیا، کہا کہ انٹیلکچول پراپرٹی رائٹس نت نئی ایجادات کیلئے ایک ذرخیز زمین کی مانندہیں اورسرکاری پالیسیوں کو اس عمل کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔

واشنگٹن میں امریکی محکمہ تجارت کے ایک سینئر کمرشل لاء ایڈوائزر جان کے ڈکرسن نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور معاشی ترقی کو فروغ دینے میں انٹیلکچول پراپرٹی رائٹس کے کردار کو اٴْجاگر کیا۔ تقاریر کے بعدحارث باجوہ اور جان کے ڈکرسن نے پاکستانی ماہرین تعلیم کے ساتھ ایک پینل مباحثے میں حصہ لیا۔ واشنگٹن، ڈی سی میں امریکہ کے پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس کے اٹارنی ایڈوائزر امین امام نے بھی مباحثے میں شرکت کی۔

نسٹ میں منعقد کی جانے والی یہ تقریب 26 ِاپریل کو فکری املاک کے عالمی دن کو منانے کے سلسلے میں امریکی سفارتخانہ کے تعاون سے کی جانے مختلف سرگرمیوں کا حصہ ہے۔ امریکی سفارتخانہ ہر سال فکری املاک کے حقوق کے بارے میں شعور وآگہی بیدار کرنے کیلئے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرتاہے اورانٹیلکچول پراپرٹی کا عالمی دن مناتا ہے۔ امسال ان تقریبات کا موضوع’’جدت۔ زندگی میں بہتری‘‘ہے جس کے ذریعہ دنیا کو بہتر بنانے والے غیر معمولی نئے خیالات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سرگرم عام لوگوں کو اجاگر کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :