پنجاب یونیورسٹی اور چین کی کمپنی میں معاہدہ

بدھ 26 اپریل 2017 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف انجینئرنگ اور چین کی تھری گارجز کمپنی کے درمیان پنجاب یونیورسٹی کے انجینئرنگ کے منتخب شدہ طلباء و طالبات کی چین میں اعلیٰ تعلیم کے لئے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں معاہدے پر دستخطوں کی تقریب انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں منعقد ہوئی جس میں ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر تقی زاہد بٹ،تھری گارجز کمپنی سے ینگ یو اور ینگ لیو اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ معاہدہ کی رو سے پنجاب یونیورسٹی انجینئرنگ کے طلباء و طالبات کو چین میں دو سال کے لئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے معاونت فراہم کریں گے۔