جیکب آباد ‘ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کے استعمال اور کرپشن کا وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

سی ایم تحقیقاتی ٹیم جیکب آباد پہنچ گئی‘ترقیاتی کاموں کا جائزہ ،ناقص مٹریل کے استعمال پر برہمی کا اظہار

بدھ 26 اپریل 2017 21:33

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) جیکب آباد میں ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹریل کے استعمال اور کرپشن کا وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا، سی ایم تحقیقاتی ٹیم جیکب آباد پہنچی،ترقیاتی کاموں کا جائزہ ،ناقص مٹریل کے استعمال پر برہمی کا اظہار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں 2010سے اب 2016تک ہونے والے ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹریل کے استعمال اور کرپشن کی عوامی شکایات کا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کی7رکنی تحقیقاتی ٹیم شفقت مغل کی قیادت میںگذشتہ روز جیکب آباد پہنچی اور جیکب آباد کی مختلف سڑکوں ،نہروں اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا ،معلوم ہوا ہے کہ سی ایم تحقیقاتی ٹیم نے ناقص مٹریل کے استعمال پر سخت برہمی کا اظہار کیا ،ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے محکمہ پرویشنل ہائی وئے، ڈسٹرکٹ ہائی وے، محکمہ بلڈنگ، محکمہ آبپاشی سمیت مختلف محکموںکے افسران کو ترقیاتی منصوبوں میں ناقص مٹریل کے استعمال اور مبینہ کرپشن پر ریکارڈ سمیت کراچی طلب کرلیا ہے، واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی تحقیقاتی ٹیم کی جیکب آباد آمد کو خفیہ رکھا گیا تھا اور اس حوالے سے میڈیا کو کوئی معلومات نہیں دی گئی۔

متعلقہ عنوان :