پنجاب یونیورسٹی :چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

جمعہ 28 اپریل 2017 23:14

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) پنجاب یونیورسٹی نے ارشد مقصود ملک ولد ملک خالق دادخان کوجیالوجی کے مضمون میں ان کے’’پاکستان کے علاقہ کوہاٹ پوٹھوار کی پیلیوسین دور کی طبقاتی رسوبی چٹانوں سے معدنی تیل کی دریافت کے مواقع(رسوبی چٹانوں کے بننے کے عمل کاتجزیہ) ‘‘کے موضوع پر،مسعود الشریف ولد محمد شریف کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’تحریک بحالی حقوق نسواں اور پاکستان و مصر کے عائلی قوانین میں اصلاحات: تنقیدی و تجزیاتی مطالعہ‘‘کے موضوع پر،اسماء ابراہیم دخترمحمد ابراہیم کوایگریکلچرل سائنسز (پلانٹ پیتھالوجی )کے مضمون میں ان کے ’’جڑ گرہ خطیوں کے جینیاتی تنوع اور سزیوں میں "Meloidogyne Incognita"کے خلاف باضابطہ قوت مدافعت کا ارتقاء ‘‘ کے موضوع پراورانصر محمود چٹھہ دختر محمد بوٹا چٹھہ کوزوالوجی کے مضمون میں ان کے’’تازہ اور منجمد فارمی کارپ مچھلیوں کے کیمیائی اور خورد بینی اثرات کا تغذیہ کے بین الاقوامی معیار کے ساتھ تقابل ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :