خان صاحب کو ایک بار پھر فلڈ لائٹس میں خالی کرسیوں سے خطاب پر مبارک ہو، اب تو لوگ بھی عمران خان کا رونا اور جھوٹ سننے نہیں آتے،عمران خان نے گالی انتشار فساد جھوٹ اور رونے کے علاوہ کیا کیا ہے، عمران خان آپ دوسرے ممالک کیلئے سیکورٹی رسک ہیں اس لئے آپ کو عالمی ائیر پورٹس پر روکا جاتا ہے،عمران خان نفرت انگیز بیانات کی وجہ سے مقبول ہو رہے ہیں، عمران خان رشوت کی پیشکش کرنے والا کا نام بتائیں، وہ چھ ماہ عدالت میں جھوٹ بول بول کر نہیں تھکے، آج پھر جھوٹ اور صرف جھوٹ سہارا لے رہے ہیں
وزیرمملکت اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان
جمعہ 28 اپریل 2017 23:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے جھوٹ اور نفرت انگیز بیانات کی وجہ سے مقبول ہو رہے ہیں۔اگر خان صاحب میں اخلاقی جرات اور شرم ہوتی تو بندے کا نام بتاتے۔وزیر مملکت نے کہا کہ عدالت میں جھوٹ بول کر نہ تھکنے والے آج پھر جھوٹ اور صرف جھوٹ بول رہے ہیں۔
عمران صاحب اب تو لوگ بھی آپ کا رونا اور جھوٹ سننے نہیں آتے۔ عمران صاحب اللہ ،رسول اور قرآن شریف کا نام لے کر جھوٹ نہ بولیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب خالی کرسیاں ضروری اعلان کی منتظر ہیں لیکن میٹرو اور پل بنانا اپ کی قسمت میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جو شخص جھوٹ بولتا ہے خدا بھی اس کی مدد نہیں کرتا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ خان صاحب آپ کے خطاب میں وہ گھن گرج کیوں نہیں ہی آج آپ بیمار بیمار لگ رہے ہیں کوئی بات نہیں صدمے ہوتے رہتے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ عمران صاحب آج خالی کرسیوں کو خیبر پختونخوا کے احتساب کمیشن کو بند کرنے ، کیلیفورنیا کے کورٹ کے فیصلے، پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کے فراڈاور اپنی بے نامی جائیداد کے بارے میں بھی بتائیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے گالی انتشار فساد جھوٹ اور رونے کے علاوہ کیا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں چینلز سے درخواست کرتی ہوں کہ جلسہ کا فضائی منظر دکھائیں تاکہ عمران خان کی غلط فہمی دور ہو۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھے عمران خان کو بے شرم کہتے ہوئے شرم آتی ہے مگر آپ کے لیے اس لفظ کا اور کوئی متبادل نہیں۔عمران صاحب لوگ بھی اسی کی عزت کرتے ہیں جسے اللہ تعالی عزت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کبھی دن کی روشنی میں جھوٹ بول کر دکھائیں لیکن عمران صاحب جیسے جھوٹے اور چور رات کو اپنا کام کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.