سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی کے ادارے افرادی قوت اور ہنر مند لوگوں میں اضافے کیلئے بنیادی اور اہم کردار ادا کر رہے ہیں ، شعیب حنیف

منگل 2 مئی 2017 15:04

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2017ء) سندھ مین پاور انسٹرکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے مرکزی صدرشعیب حنیف نے کہا ہے کہ سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی (ایس ٹیوٹا) کے ادارے افرادی قوت اور ہنر مند لوگوں میں اضافے کیلئے بنیادی اور اہم کردار ادا کر رہے ہیں، فنی تعلیم کو مزید فروغ دیکر اور ہنر مند افراد کی تعداد بڑھا کر بے روزگاری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق’’مین پاور لیبر سیمینار‘‘ سے خطاب کر تے ہوئے انہوںنے مذید کہا کہ حکومت سندھ فنی اداروں کے انسٹرکٹرز، اساتذہ، افسران و ملازمین کو ترقیاں دے اور اپ گریڈیشن کرنے سمیت آئندہ آنیوالے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیا جائے اور گورنر سیکریٹریٹ اور سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین کی طرح یوٹیلٹی بلز الائونس بھی دیا جائے، حکومت سندھ تمام ملازمین کو یکساں مراعات دے، محنت کش ہی ملک و قوم کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں ۔ رہے تھے۔ سیمینار سے مرکزی نائب صدر محمد علی سومرو، مرکزی سیکریٹری جنرل سید نعیم الدین، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری محمد ندیم چنہ، خلیل احمد سومروو دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :