حکمران بجلی نہیں کمیشن بنارہے،مودی کی آبی دہشتگردی کاجواب کالاباغ ڈیم ہے،چودھری پرویزالٰہی
ڈیم سے چاروں صوبوں کو 97لاکھ کیوسک اضافی پانی، 3روپے یونٹ بجلی ملے گی، ہماری حکومت کسانوں کو آدھی قیمت پر بجلی دیتی تھی اس سے مفت ملے گی ،کل بھوشن، مسلح اور آبی دہشت گردی پر خاموشی نوازشریف کے مودی کا سہولت کار ہونے کا ثبوت ہے، ملکی مستقبل کیلئے کالاباغ ڈیم پر سیاست نہ کی جائے،(ق)لیگ کے مرکزی رہنماء کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ منگل 2 مئی 2017 17:12
(جاری ہے)
انہوں نے اپیل کی کہ تمام سیاسی جماعتیں آئندہ نسلوں کو تباہی سے بچانے اور پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے اپنے باہمی اختلافات بھلا کر کالاباغ ڈیم کی حمایت کریں تاکہ سب کو بجلی اور پانی مل سکے، بے شک اس کا نام پاکستان ڈیم رکھ لیں کیونکہ یہ ڈیم بننے سے سندھ کو سب سے زیادہ 40 لاکھ، پنجاب کو 22 لاکھ، کے پی کے کو 20 لاکھ اور بلوچستان کو 15 لاکھ ایکڑ فٹ اضافی پانی ملے گا، ہماری پنجاب حکومت کسانوں کو آدھی قیمت پر بجلی دیتی تھی جو ڈیم بننے سے مفت ملے گی جبکہ عام لوگوں کو ڈھائی تین روپے فی یونٹ بجلی ملے گی یہی وجہ ہے کہ میں نے این ایف سی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ کو کالاباغ ڈیم کی تعمیر پر اتفاق کیلئے دیگر صوبوں کو ترجیح دینے کی پیشکش کی تھی لیکن نواز اور شہبازشریف نے اپنے اقتدار کیلئے پنجاب کی بجلی، گیس اور پانی کا سودا کیا جبکہ میری حکومت میں لوڈشیڈنگ نہیں تھی، محکموں کو ادائیگیاں وقت پر ہوتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم سے کسی کا نقصان نہیں بلکہ چاروں صوبوں اور سندھ کو سب سے زیاہ فائدہ ہوگا، یہ کہنا بھی درست نہیں کہ کالاباغ ڈیم سے نوشہرہ ڈوب جائے گا کیونکہ نوشہرہ میں پچھلا سیلاب بھی کالا باغ ڈیم کی وجہ سے نہیں آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم کو 12سال اور داسو ڈیم کو مزید 9سال لگیں گے لیکن کالاباغ ڈیم صرف 6سال میں 9ارب ڈالر سے بن سکتا ہے جبکہ پاکستان میں پچھلے پانچ سال میں سیلابوں سے 30ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس ڈیم کا مخالف ہے جبکہ شمس الملک سمیت واپڈا کے کئی سابق سربراہ بھی اس کے سرگرم حامی ہیں، نوازشریف کا دوست نریندر مودی مسلح دہشت گردی کے ساتھ ساتھ آبی دہشت گردی بھی بڑھا رہا ہے جس سے جہلم، چناب اور سندھ کا پانی کم ہو جائے گا لیکن ن لیگ نے کبھی کسی فورم پر بھارت کی آبی دہشت گردی پر احتجاج نہیں کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.