آرمی چیف کاحیدرآبادگیریژن کادورہ،آپریشنل وانتظامی امورسےمتعلق بریفنگ

پاک فوج نےرواں سال تھرکےایک لاکھ 90ہزارخاندانوں میں4ہزارٹن راشن تقسیم کیا،پاک فوج کوقومی تعمیرکےمنصوبے شروع کرنےپرفخرہے۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 5 مئی 2017 20:34

آرمی چیف کاحیدرآبادگیریژن کادورہ،آپریشنل وانتظامی امورسےمتعلق بریفنگ
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔05مئی2017ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ نے حیدرآبادگیریژن کادورہ کیا،آرمی چیف کوحیدرآبادگیریژن اور تھرکے آپریشنل و انتظامی امورسے متعلق بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے تھرمیں فوج کی امدادی کاروائیوں کی تعریف کی۔پاک فوج نے رواں سال تھرکے ایک لاکھ 90ہزارخاندانوں میں 4ہزارٹن راشن تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

آرمی میڈیکل کیمپس میں ایک لاکھ 61ہزارمریض مستفیدہوئے۔تھرمیں 7مویشیوں اور 6لاکھ آبادی کوواٹرسپلائی فراہم کی۔اس موقعہ پرآرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کوقومی تعمیرکے کاموں میں کرداراداکرنے پرفخرہے۔پاک فوج قومی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کراپناحصہ ڈال رہی ہے۔پاکستان کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاحیدرآبادگیریژن میں کورکمانڈرکراچی نے استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :