پی ٹی آ ئی سیاسی جماعتوں کے کچرے کا کوڑا دان بن چکی ہے ‘خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ (ن )کے پی کے اور سندھ کے مظلوم لوگوں کو نااھل حکمرانوں سے نجات دلائے گی‘تحریک انصا ف کے جلسہ پر ردعمل

جمعہ 5 مئی 2017 23:29

پی ٹی آ ئی سیاسی جماعتوں کے کچرے کا کوڑا دان بن چکی ہے ‘خواجہ سعد رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ پی ٹی آ ئی کے جلسے سیاسی شعبدہ بازوں کی عمرانی سرکس کی حیثیت رکھتے ہیں،عمرانی ٹولہ جھوٹ پکڑے جانے پر شرمساری کی بجائے ڈھٹائی سے جھوٹ بولتا ہے ،پی ٹی آ ئی سیاسی جماعتوں کے کچرے کا کوڑا دان بن چکی ہے ،مسلم لیگ (ن ) کے پی کے اور سندھ کے مظلوم لوگوں کو نااھل حکمرانوں سے نجات دلائے گی۔

(جاری ہے)

تحریک انصا ف کے نوشہرہ میںہونے والے جلسہ پر اپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ اداروں کے خلاف الزام تراشی اور بد زبانی کر کے انھیں دبا ئومیں لانا پی ٹی آ کا طرہ امتیاز ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب دوسروں پر جھوٹے اور غلیظ الزامات لگانے والاقدرت کی سزا سے نہیں بچ سکتا۔ بہتان تراشی اور نفرت کی دلدل تیار کرنے والی پی ٹی آ ئی بہت جلد خوداسی میں گرنے والی ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ کے پی کے آدم خور چوہوں، پولیو وائرس ، بد دیانت ٹھیکیداروں اور شعبدہ باز حکمرانوں کے نرغے میں ہے ۔ کے پی کے اور سندھ کے مظلوم لوگوں کو نااہل حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :