پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم گرفتار کرلیا

اتوار 7 مئی 2017 23:10

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس بھکر نے تھانہ بہل نشیبی علاقہ رسید پور میں ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم گرفتار کرلیا،ملزم رمضان نے چنددن قبل عبدالستار کو قتل کرکے لاش ساتھیوں کی مدد سے دفن کردی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر خالد مسعود چوہدری نے گزشتہ روز ڈی پی او آفس بھکر کے کمیٹی روم میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بستی گرمانی کے رہائشی محمد رمضان نے چند روز قبل مقامی نوجوان عبدالستار ولد محمد اسلم کو گھر سے بلا کر ویرانے میں لے جا کر قتل کردیا تھا مقتول کے والد محمد اسلم نے بیٹے کی گمشدگی کے حوالے سے تھانہ بہل میں مقدمہ درج کروایا اور ملزم محمد رمضان کو نامزد کردیا ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر نے ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی جس میں ایس ایچ او عبدالقیوم خان ،ایس ایچ او تھانہ سٹی آصف اقبال اور اے ایس آئی محمد یعقوب نے دن رات محنت کرکے روپوش رمضان کو گرفتار کرلیا بعد از تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے عبدالستار کو قتل کرکے دوستوں کی مدد سے کماد کی فصل میں دفنا دیا تھا

متعلقہ عنوان :