پنجاب یونیورسٹی میں ڈاکٹر جہانگیر تمیمی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

منگل 9 مئی 2017 19:31

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2017ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتما م اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن (آسا)کے اشتراک سے سنٹر کے آڈیٹوریم میں پروفیسر ڈاکٹر محمد جہانگیر تمیمی (مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈائریکٹر سنٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، صدر آسا جاوید سمیع، ڈاکٹر مظہر معین، افتخار چوہدری ، خالد ہمایوں، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، فیکلٹی ممبران ، طلبہ ،سنٹر اور شعبہ سیاسیات سے ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں مقررین نے ڈاکٹر جہانگیر تمیمی کی زندگی کے مختلف پہلوئوں، نظریات ، خیالات اور ان سے جڑی یادوں پر روشنی ڈالی۔ ریفرنس میں کہا گیا کہ سنٹر فار سائوتھ ایشن سٹڈیز کے اساتذہ اور طلباء جہانگیر تمیمی کی وفات پر بہت افسردہ ہے۔ بعد ازاں شرکاء نے مرحوم کے ایصال ثواب، درجات بلندی اور لواحقین کے صبرو جمیل کیلئے دعا مانگی۔ ڈاکٹر جہانگیر کی زندگی بھر کی تحقیق ہمیشہ زندہ رہے گی جس سے سکالرز اور طلبائو طالبات سود مند ہوتے رہیں گے۔