لاہورہائیکورٹ نے لیسکو چیف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

منگل 9 مئی 2017 22:02

لاہورہائیکورٹ نے لیسکو چیف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹسز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2017ء) لاہورہائیکورٹ نے لیسکو چیف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ، جسٹس شجاعت علی خان نے محمد اقبال کی درخواست پر سماعت کی ،درخواستگزار کی جانب سے ایڈوکیٹ طاہر علی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باجود بجلی بحال نہیں کی جارہی عدالت متعلقہ حکام کو کنکشن بحالی کے احکامات جاری کرے۔

(جاری ہے)

عدالت نے متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سماعت 16 جون تک کے لیے ملتوی کر دی۔ (ایم خالد)

متعلقہ عنوان :