حب میں توہین رسالت کیس کے ملزم کو تمام شواہد کے ساتھ گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا ہے ‘اب سائبر کرائم اور ایف آئی اے کی مدد سے واقعے کی مزید تحقیقات کرکے اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا ‘سزااور جزا کا اختیار عدالت کے پاس ہے پولیس کا کام صرف جرم کی تحقیقات کرنا ہے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لسبیلہ ضیاء مندوخیل کی اوتھل کے سینئرصحافیوں سے گفتگو

منگل 9 مئی 2017 23:12

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لسبیلہ ضیاء مندوخیل نے کہاہے کہ حب میں توہین رسالت کیس کے ملزم کو تمام شواہد کے ساتھ گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا ہے اب سائبر کرائم اور ایف آئی اے کی مدد سے واقعے کی مزید تحقیقات کرکے اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا سزااور جزا کا اختیار عدالت کے پاس ہے پولیس کا کام صرف جرم کی تحقیقات کرنا ہے ،لسبیلہ میں اغواء برائے تاوان ،بھتہ خوری کامکمل خاتمہ کردیاگیاہے لسبیلہ پولیس نے گزشتہ ایک ماہ میں 30کلومنشیات، 8کلوافیون،17 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرکے انکے ملزمان کو گرفتارکرکے انکے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیںجبکہ ایرانی پیٹرول وڈیزل کے 31مقدمات درج کرکے ایک لاکھ 53ہزار لیٹر تیل برآمد کیاگیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں اپنے دفتر میں اوتھل کے سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ لسبیلہ پولیس اپنے محدود وسائل میں لامحدود کام کررہی ہے اسوقت لسبیلہ پولیس کو نفری کا کمی کا سامنا ہے عدالتوں،نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں پر پولیس کے جوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد سیکورٹی پر تعینات ہے جسکی وجہ سے نفری کی کمی کا سامنا کرنا پڑرہاہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ لسبیلہ میں چندتھانے خستہ حالی کا شکارہیں جن کی بہتری کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں اوتھل تھانہ کی مخدوش عمارت کیلئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس خضدار ریجن کی ہدایت پر پی سی ون تیارکرلیا گیاہے امیدہے انشاء اللہ اس پر جلد کام شروع ہوجائے گا جبکہ تمام پولیس تھانوں کے باہرکھڑی کیس پراپرٹی گاڑیوں کیلئے شیڈبنانے، کمیونیکیشن سسٹم کو بہتراور اے ٹی ایف کمانڈوز کی تعداد کو بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں انشاء اللہ میری کوشش ہے کہ آئی جی بلوچستان و ڈی آئی جی کی رہنمائی اور نگرانی میں لسبیلہ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرکے لسبیلہ پولیس کو ایک مثالی پولیس ثابت کروںانہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہاکہ بھتہ خوری کے آٹھ ملزمان کو پولیس نے دھرلیاہے جبکہ منشیات اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کو پولیس نے اپنی حراست میں لیکر انکے خلاف مقدمات درج کیے ہیںاور کئی اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا جاچکاہے الحمد اللہ گزشتہ روز لسبیلہ پولیس کو ایک اور کامیابی ملی ہے جس میںجعفرآباد کی تحصیل لہڑی میں پولیس اہلکار کے بیٹے کو قتل کرنے والے تین ملزمان کو بھی حب سے دھرلیا گیاہے جو لسبیلہ پولیس کی بہتر کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے انہوں نے کہاکہ ملزمان کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے لسبیلہ پولیس ہروقت چوکس ہے اور لسبیلہ پولیس علاقے کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی پولیس کا مورال بلندرکھنے میں عوام پولیس کے ساتھ تعاون کریں انشاء اللہ لسبیلہ پولیس عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گی انہوں نے کہاکہ ضلع بھر کے ایس ایچ او ز کو ہدایات دے دی ہیں کہ وہ علاقے میں پولیس کے گشت کو بڑھانے اور عام عوام کے ساتھ اپنے رویئے میں تبدیل لاکر دوستانہ ماحول کو فروغ دیں تاکہ عام لوگوں میں پولیس کے متعلق رائے میں تبدیلی آسکے۔

متعلقہ عنوان :